Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج مودی کے ہاتھوں سوزوکی کے ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح

Updated: August 26, 2025, 10:48 AM IST | Agency | Ahmedabad

وزیراعظم ہنسل پور میں کمپنی کی ’ای -وِٹارا‘ الیکٹرانک کار کی مینوفیکچرنگ کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور بیٹری پروڈکشن کے پلانٹ کا بھی اجراء کریں گے

The `e-Vitara` car was showcased at the Mobility Global Expo in January 2025. Photo: INN
جنوری ۲۰۲۵ء میں ’ای وٹارا ‘کار کی نمائش موبیلیٹی گلوبل ایکسپو میں کی گئی تھی۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی   جانب سے بار بار لگائے جانے والے تجارتی ٹیرف کے اندیشوں کےبیچ وزیر اعظم نریندر مودی نے  اس بات  پر زور دیا ہے کہ ہندوستان مختلف شعبوں میں برآمدات کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی جانب پیش قدمی کررہاہے۔ دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کی آٹوموبائل برآمدات میں ’’نمایاں اضافہ‘‘ کا حوالہ دیا۔ اسی ضمن میں پیش رفت کرتے ہوئے وزیراعظم منگل کو گجرات میں دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ ایک طرف جہاں ہندوستان کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی سوزوکی کی الیکٹرک کار کاافتتاح کریں گے وہیں کاروں کی بیٹری بنانے کے ایک پلانٹ کا بھی اجراء کریں گے۔ 
’’آٹوموبائل شعبے میں شاندار ترقی‘‘
  وزیراعظم  کے مطابق۲۰۱۴ء تک،  ہندوستان  تقریباً۵۰؍ہزار کروڑ روپے کی آٹوموبائل برآمد کرتا تھا جبکہ اب ایک سال میں۲ء۱؍لاکھ کروڑ روپے مالیت کی آٹوموبائل برآمد کر رہا ہے۔ آج ہم میٹرو کوچ، ریل کوچ سے لے کر لوکوموٹیوز تک سب کچھ برآمد کر رہے ہیں۔‘‘  اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوزوکی کے پروجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ہندوستان اب دنیا کے۱۰۰؍ ممالک کو الیکٹرک گاڑیاں برآمد کرنے  والا ہے۔ اس سے متعلق ایک بڑا ایونٹ۲۶؍اگست کو ہوگا۔‘‘آج (۲۶؍ اگست کو)وزیر اعظم مودی ’ای وِٹارا‘ کا افتتاح کریں گے جو  ماروتی سوزوکی کی پہلی عالمی اسٹریٹجک بیٹری الیکٹرک وہیکل  ہے۔ یہ پروگرام  احمدآباد کے ہنسل پور  میں سوزوکی موٹر کے پلانٹ  میں ہوگا۔ حکام  کا دعویٰ ہے کہ بیٹری سے چلنےوالی یہ گاڑیاں  یورپ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ بازاروں میں بھی برآمد کی جائیں گی۔ 
 بیٹری کی تیاری کے شعبہ میں بھی پیش رفت
 اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم  ہندوستان میں بیٹریوں  کی تیاری کے ایک نئے نظم کا بھی  افتتاح بھی کریں گے۔  وہ گجرات میں ہی ’ٹی ڈی ایس لیتھیم- آئن بیٹری پلانٹ‘ کا  افتتاح کریں گے جہاں  مقامی سطح پر ’ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈس‘ کی تیاری کا آغاز  ہوگا۔ یہ پلانٹ توشیبا، ڈینسو اور سوزوکی کی مشترکہ اکائی ہے اور اس سے بیٹری کے گھریلو مینوفیکچرنگ اور صاف توانائی میں جدت کو فروغ ملے گا۔ اس  پلانٹ کے پوری طرح کام کرنے لگنے کے بعد ۸۰؍  فیصد سے زیادہ بیٹری  ہندوستان میں  تیار ہوں  گی۔
آٹو موبائل ایکسپورٹ میں ماروتی سوزکی کارول
 ماروتی سوزوکی  جو  ہندوستان میں کار بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے کے ۴؍ پلانٹس میں کل پیداواری صلاحیت۲۶؍لاکھ یونٹ سالانہ ہے۔ اس میں سے ۳؍ لاکھ سے زیادہ کاریں برآمد ہوتی ہیں۔ رواں مالی سال میں   ماروتی سوزوکی نے ۳ء۳۲؍ لاکھ  کاریں  برآمد کیں  جبکہ  ہندوستان میں  ۱۹ء۰۱؍ لاکھ کاریں فروخت  ہوئیں۔ اب تک کمپنی نے الیکٹرانک کار کے بازار میں قدم نہیں رکھا۔ ’ای -وٹارا‘ کی شکل میں یہ اس کا پہلا قدم ہے۔ جنوری ۲۰۲۵ء میں اس کی نمائش  موبیلیٹی گلوبل ایکسپو میں  کی گئی تھی۔ کمپنی ۲۶؍ اگست سے احمد آباد کے ہنسل پور پلانٹ میں اس الیکٹرانک کار کا کمرشیل پروڈکشن شروع کرے گی۔ یہ  ہندوستان کا پہلا ایسا پلانٹ ہے جس میںآٹوموبائل گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل اور ریلوے سائیڈنگ موجود ہے تاکہ کاروں کو ریلوے کے ذریعے بھیجا جا سکے۔  اس پلانٹ میں سالانہ ۳؍ لاکھ گاڑیاں تیار کی جاسکتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK