Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد سراج اورشبھ من گل میں اچھے تعلق ہیں

Updated: August 26, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے میدان میں ان کی باہمی افہام و تفہیم اور میدان سے باہر دوستی کو اجاگر کیا۔

Gill And Siraj.Photo:INN
گل اور سراج۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے میدان میں ان کی باہمی افہام و تفہیم اور میدان سے باہر دوستی کو اجاگر کیا۔
محمد سراج نے اپنے سفر کے بارے میں بتایاکہ  `شبھ من  گل اور میں کافی عرصے سے ساتھ ہیں۔ ہم انڈیا اے کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ہم نے میدان سے باہر بھی وقت گزارا ہے۔ ہم نے ایم سی جی  میں ایک ساتھ ٹیسٹ آغاز  کیا تھا اور اسی وقت یکروزہ  میں نمبر وَن (آئی سی سی درجہ بندی)بھی بن گئے۔ ہماری ایک ساتھ بہت سی یادیں ہیں۔ وہ گجرات ٹائٹنس کے کپتان بھی ہیں۔ ہم نیٹ میں ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں اور بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ میں انہیں کہتا رہتا ہوں کہ تم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہو۔ ہماری باہمی افہام و تفہیم بہت اچھی ہے اور یہ میدان میں بھی واضح طور پر نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:الکاراز یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

ہندوستانی تیز گیند باز نے کہاکہ’`وہ سمجھتے ہیںکہ میں کیا چاہتا ہوں اور کیا نہیں چاہتا۔ مجھے بطور کپتان ان کی ترقی پر بہت فخر ہے اور اب جبکہ وہ ایشیا کپ کے نائب کپتان بھی ہیں، میں یقینی طور پر چاہوں گا کہ وہ ٹرافی واپس لے آئیں۔انہیں اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات۔ 
محمد سراج کا تبصرہ ان دونوں کرکٹرس کے درمیان گہرے بندھن کی عکاسی کرتا ہے، جو انڈیا اے کے دوران ایک ساتھ پروان چڑھے ہیں۔ نیٹ اور میچ دونوں میں ان کی شراکت ایک ایسی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے جس کے بارے میں محمد سراج کا خیال ہے کہ ایشیا کپ سمیت آنے والے ٹورنامنٹس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ لیڈز سے لندن تک، گل کی مضبوط تکنیک نے سب کی توجہ حاصل کی اور کئی مواقع پر تاریخی ریکارڈس کو تبدیل کرکے سرخیاں بنائیں۔ انہوں نے۴۰ء۷۵؍ کے اوسط سے۷۵۴؍ رن کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی شاندار مہم کا خاتمہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK