Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کے۵۰؍فیصد ٹیرف سے کون سے شعبے متاثر ہوں گے

Updated: August 26, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

امریکہ میں داخل ہونے والے ہندوستانی سامان پر ۵۰؍ فیصد کا ٹیرف۲۷؍ اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سے جھینگا، ملبوسات، چمڑے اور جواہرات اور زیورات جیسے بہت سے محنت کش برآمدی شعبے بری طرح متاثر ہوں گے۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکہ میں داخل ہونے والے ہندوستانی سامان پر ۵۰؍ فیصد کا ٹیرف۲۷؍ اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سے جھینگا، ملبوسات، چمڑے اور جواہرات اور زیورات جیسے بہت سے محنت کش برآمدی شعبے بری طرح متاثر ہوں گے۔ اضافی درآمدی ڈیوٹی ہندوستان کی امریکہ کو۸۶؍ بلین امریکی ڈالر کی برآمدات میں سے نصف سے زیادہ کو متاثر کرے گی، جب کہ بقیہ اشیا بشمول ادویات، الیکٹرانکس اور پیٹرولیم مصنوعات ڈیوٹی سے مستثنیٰ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھئیے:ہنڈائی کار: شاہ رخ خان اور دپیکا کے خلاف معاملہ درج

امریکی نوٹیفکیشن کے مطابقکہ ’’یہ ڈیوٹی ہندوستانی مصنوعات پر لاگو ہوگی جو ۲۷؍ اگست۲۰۲۵ء کو `ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم  کے مطابق صبح سوا ایک  بجے یا اس کے بعد استعمال کے لیے (ملک میں) لائی جاتی ہیں یا گودام سے ہٹا دی جاتی ہیں۔ فی الحال، امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے والے ہندوستانی سامان پر ۲۵؍فیصد اضافی ڈیوٹی پہلے سے ہی لاگو ہے۔ روس سے خام تیل اور فوجی ساز و سامان کی خریداری پر ۲۷؍ اگست سے اضافی۲۵؍ فیصد ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے۔
برآمد کنندگان نے کہا : امریکی مارکیٹ سے باہر ہو جائیں گے
پی ٹی آئی کے مطابق برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ اس ٹیرف ڈیوٹی کی وجہ سے بہت سے ہندوستانی سامان امریکی مارکیٹ سے باہر ہو جائیں گے کیونکہ بڑے مسابقتی ممالک جیسے بنگلہ دیش، ویت نام، سری لنکا، کمبوڈیا اور انڈونیشیا کی مصنوعات پر ڈیوٹی بہت کم ہے۔ کچھ کمپنیاں بڑھی ہوئی ڈیوٹی کے نفاذ سے پہلے ہی سامان کی کھیپ امریکہ بھیج رہی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان بی ٹی اے پر تذبذب
چمڑے اور جوتے کی صنعت سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر کوئی وضاحت نہیں ہو جاتی، کمپنیاں ملازمین کی تعداد کم کرنے اور پیداوار بند کرنے پر مجبور ہوں گی۔ بی ٹی اے کا مقصد سامان اور خدمات کی دو طرفہ تجارت کو موجودہ ۱۹۱؍بلین ڈالرس سے۵۰۰؍ بلین ڈالر تک دُگنا کرنا ہے۔  
ٹیکسٹائل، جواہرات اور جھینگے پر مضبوط اثر
اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ `گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹو (جی ٹی آر ای) نے کہا کہ امریکی ڈیوٹی سے امریکہ کو ہندوستان کی۵ء۸۶؍ بلین ڈالر کی برآمدات کا۶۶؍ فیصد متاثر ہوگا۔۲۷؍ اگست سے۲ء۶۰؍ بلین ڈالرس کی مصنوعات پر۵۰؍ فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی جس میں ٹیکسٹائل، جواہرات اور جھینگا شامل ہیں۔
جی ٹی آر ای  کے بانی اجے سریواستو نے کہا کہ ۲۷؍اگست۲۰۲۵ء سے لاگو ہونے والی نیا امریکی ٹیرف حکومت، حالیہ برسوں میں ہندوستان  کو درپیش سب سے شدید تجارتی جھٹکوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ کو ہندوستان  کی۵ء۸۶؍ بلین ڈالر کی برآمدات میں سے دو تہائی سے زیادہ اب ۵۰؍فیصد کی ممنوعہ ڈیوٹی کے ساتھ مشروط ہے اور ملازمت کی شرح میں کمی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اہم محنتی شعبوں جیسے کہ ٹیکسٹائل، جواہرات اور زیورات، جھینگا، قالین اور فرنیچر کی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے نئے نظام کی وجہ سے مالی سال۲۶۔۲۰۲۵ء میں امریکہ کو ہندوستان کی برآمدات تقریباً۶ء۴۹؍بلین امریکی ڈالر تک گرنے کی توقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK