Inquilab Logo Happiest Places to Work

حیدرآباد: رفیع بن کر تین مسلم لڑکیوں سے شادی کرنے والا روی کمار گرفتار

Updated: August 26, 2025, 10:00 PM IST | Hyderabad

حیدر آباد میں رفیع نام اختیار کرکے تین مسلم لڑکیوں سے شادی کرنے والا ایک ہندو شخص جس کا اصل نام روی کمار ہے، گرفتار کیا گیا ہے پولیس نے اس کے خلاف دھوکہ دہی، اور دھمکیاں دینے کا معاملہ درج کیا ہے۔

Ravi Kumar with his Muslim wife. Photo: X
روی کمار اپنی مسلم بیوی کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

حیدرآباد پولیس نے ایک شخص کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا ہے جس کا نام ای این روی کمار عرف رفیع ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنا مذہب اور اپنی شادیوں کو چھپا کر تیسری خاتون سے شادی کی اور پھر اسے دھمکایا۔ پولیس کے مطابق، روی جو کہ آٹھ پور کا رہنے والا ہے، کا نشانہ عام طور پر کالج جانے والی نوجوان مسلمان لڑکیاں بنتی ہیں جو اس سے ۱۴؍ سے ۱۸؍ سال چھوٹی ہوتی ہیں۔روی پر الزام ہے کہ وہ انہیں رشتوں میں پھنسانے کے بعد ان کی نجی ویڈیوز اور آڈیو گفتگو ریکارڈ کرتا تھا اور پھر انہیں شادی کیلئے  بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کرتا تھا۔ روی نے ان لڑکیوں سے رشتہ قائم کرنے کیلئے اپنی مذہبی شناخت چھپا کراپنا نام رفیع ظاہر کیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے تین خواتین سے شادی کی۔اس کی تیسری بیوی نے ہراسانی برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بیان کی بنیاد پر، پولیس نےروی کے خلاف مجرمانہ ہراسانی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا۔ تمام متاثرہ خواتین نوجوان مسلمان تھیں جو سماجی دباؤ اور بدنامی کے خوف سے اپنے خاندان والوں کو اس زیادتی کے بارے میں بتانے سے خائف تھیں۔ پولیس اب یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے روی کے ذریعہ مزید خواتین کو پھنسانے کے واقعات ہوئے ہیں؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK