• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مودی جھارکھنڈ میں۸۳؍ ہزار کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Updated: October 01, 2024, 11:32 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی ۲؍ اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے اور ۸۳۳۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی ۲؍ اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے اور ۸۳۳۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مودی قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کے مطابق دوپہر تقریباً ۲؍ بجے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ۷۹۱۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت کے ساتھ دھرتی آبا قبائلی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے۔ یہ مہم ملک بھر کے تقریباً۶۳؍ ہزار گاؤں کا احاطہ کرے گی، جس سے ۳۰؍ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ۵۴۹؍ اضلاع اور ۲۷۴۰؍ بلاکس کے ۵؍ کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کا مقصد مرکزی حکومت کی مختلف ۱۷؍ وزارتوں اور محکموں کے ذریعے نافذ۲۵؍ مداخلتوں کے ذریعے سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور معاش میں اہم خلا کو پورا کرنا ہے۔ 
  مودی۴۰؍ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس ) کا افتتاح کریں گے اور ۲۵؍ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن کی لاگت۲۸۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ ہے تاکہ قبائلی طبقات کیلئے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیر اعظم قبائلی انصاف مہا ابھیان (پی ایم-جن من) کے تحت ۱۳۶۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں ۱۳۸۰؍ کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، ۱۲۰؍ آنگن واڑی، ۲۵۰؍ کثیر مقصدی مراکز اور۱۰؍ اسکول ہاسٹل شامل ہیں۔ 
 وزیر اعظم مودی پی ایم جن من کے تحت تاریخی کامیابیوں کے ایک سلسلے کی نقاب کشائی بھی کریں گے، جس میں تقریباً ۳؍ ہزار دیہاتوں میں ۷۵؍ ہزار۸۰۰؍ سے زیادہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں ( پی وی ٹی جی ) کے گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا، ۲۷۵؍ موبائل میڈیکل یونٹس کو فعال کرنا، ۵۰۰؍ آپریشن، اسٹیبلشمنٹ کا قیام، آنگن واڑی مراکز شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK