Inquilab Logo

دھاراوی اور نالاسوپارہ میں پولیس کی منشیات مخالف ریلی

Updated: June 27, 2023, 10:34 AM IST | Kazim Shaikh ,saeed Ahmed | Mumbai

ورلڈ ڈرگس ڈے کی مناسبت سے ۱۵؍ دن تک منشیات کے خلاف متعدد پروگرام منعقد کرنے کا اعلان

Scene of police anti-narcotics rally in Dharavi.
دھاراوی میں پولیس کی منشیات مخالف ریلی کا منظر۔

 ورلڈ ڈرگس ڈے کے موقع پر پولیس کی جانب سے دھاراوی اور نالاسوپارہ میں ریلی نکالی گئی۔ 
  مقامی تنظیموں کے اشتراک سے مہاراشٹر نشہ مکتی منڈل کے بینر تلے دھاراوی پولیس اسٹیشن کے    اہلکاروں اور نالا سوپارہ پولیس  نے ریلی نکالی ۔ دھاراوی پولیس اسٹیشن کے سینئر   انسپکٹر راجو بھاگو جی بیڈکر نے نمائندہ ٔانقلاب کو بتایا کہ منشیات مخالف دن کے موقع پر پولیس کمشنر کی ہدایت پر پیر  سے ۱۵؍ دن تک منشیات مخالف ریلی نکال کر اس لعنت پرقابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات کی خریدوفروخت اور اس کے استعمال کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے ۔ اسی سلسلے میں آج دھاراوی پولیس اسٹیشن کے سامنے سے مقامی تنظیم شیڈ کے اشتراک سے ریلی نکالی گئی۔ دھاراوی کے متعدد علاقوںسے گزرتے ہوئے  ریلی میں شامل افراد ،پولیس اہلکار اور تنظیم کے عہدیدار وں نے منشیات مخالف نعرے لگائے۔  اس کے علاوہ جگہ جگہ پر  منشیات کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا اور نشہ کرنے سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ۔
 ورلڈڈرگس ڈے  پرنالاسوپارہ میں  زیڈبی زکریا ہائی اسکول نے بھی  منشیات مخالف ریلی نکالی جس میںطلبہ اوراساتذہ کے ساتھ سینئرانسپکٹر ولاس سوپے ، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ دار صغیر ڈانگے  اور پرنسپل عرفان انصاری وغیرہ  شامل تھے۔  اس موقع پرسینئرانسپکٹرسوپے نے یہ پیغا م دیا  کہ ’’ نشہ انتہائی خطرناک چیز ہے ،اس سے ہم سب کوبچنا چاہئے اور دوسروں کوبچانے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ اس کا برا اثر صرف گھر پرہی نہیںبلکہ سماج پربھی پڑتا ہے ۔ اس لئے ہم سب اس موقع پراپنی ذمہ داری اوربیداری کا احساس توکرارہے ہیںلیکن اس کے تعلق سے ہم سب کومستقل طو رپربیدار رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘  انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’ طلبہ کے ذریعے یہ پیغام مزید ٹھوس طریقے سے عوام تک پہنچے گا ۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK