Inquilab Logo

احتجاج کے پیش نظر ملنڈ ٹول ناکہ پر پولیس کا بندوبست

Updated: October 10, 2023, 9:52 AM IST | Wasim Ahmed Patel | Mumbai

پنویل کے قریب شرودھن ٹول ناکہ پر احتجاج، ایم این ایس کےکئی کارکنوں کو پولیس نے تحویل میں لیا۔

In view of the protest, police personnel are seen on alert at Milindtul Naka. Photo: Sameer Markande
احتجاج کے پیش نظرملنڈٹول ناکہ پرپولیس اہلکار الرٹ نظر آرہے ہیں۔ تصویر: سمیرمارکنڈے

ٹول ٹیکس معاف کرنے کے مطالبہ  پر مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے احتجاج کے مد نظر پیر کوملنڈ ٹول ناکہ پرپولیس کا سخت بندوبست تھا۔ گزشتہ دنوں ایم این ایس کے کارکنوں نے یہاں احتجاج کرتے ہوئے ٹول ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 
اسی طرح پنویل کے قریب شرودھن  ٹول ناکوں پر مہاراشٹر نو نرمان سینا(ایم این ایس) عہدیداروں اور کارکنوں نے پیر کو ٹول ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ پنویل ستیش نامی ایم این ایس ورکرنے بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اعلان کیا تھا کہ مہاراشٹر میں چار پہیہ گاڑیوں کا ٹول معاف ہے، اس کے باوجود یہاں پر گاڑیوں سے ٹول وصول کیا جا رہا تھا  اس لئے ہم نے یہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد چارپہیہ گاڑیوں  سے ٹول نہیں لیا جا رہاہے۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے ایم این ایس  کے کئی ورکروں کو تحویل میں لے لیا اور پولیس اسٹیشن لے جانے کے بعد چھوڑ دیا۔ اس موقع پر ایم این ایس عہدیداران نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر کسی بھی ٹول ناکہ پر ٹول وصول کیا گیا تو ایم این ایس اپنے اسٹائل میں   احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK