• Thu, 12 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شولاپور میں پولنگ بوتھ پربچے کے ووٹنگ کامعاملہ، پولیس اہلکار اور انتخابی اہلکار معطل

Updated: February 12, 2026, 5:55 AM IST | Solapur

ضلع پریشد الیکشن کے امیدوار ارجن سنگھ مدن سنگھ موہیتے پاٹل اپنے ساتھ اپنے بیٹے کولے گئے جس نے ای وی ایم کا بٹن دبا یاتھا

In the picture, the NCP candidate and his son can be seen at the polling booth.
تصویرمیں این سی پی امیدوار اور ان کا بیٹا پولنگ بوتھ پر دیکھا جاسکتا ہے

 ضلع پریشد الیکشن میں  ووٹنگ کے دوران  پولنگ بوتھ پر بچے کو لے جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے۔ حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق  الیکشن کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کےسوریہ کرشن مورتی نے پولنگ اسٹیشن کے صدر انا سوتا بدھے اور پولیس کانسٹیبل گجانن راؤت کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان پر انتخابی ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کا الزام ہے۔ دونوں پر ضلع پریشد کے ایک امیدوار کے ساتھ ایک نابالغ بچے کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
معاملہ کیا ہے؟
 خیال رہے کہ ضلع پریشد الیکشن کی ووٹنگ کے دن، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کے امیدوار ارجن سنگھ مدن سنگھ موہیتے پاٹل، فونسِرس ضلع پریشد گروپ اور گرسالے پنچایت سمیتی گروپ نمبر۷۳؍ کے پولنگ اسٹیشن نمبر۳۹؍۲۶۷؍ پر ووٹ ڈالنے پہنچے تھے۔
 ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوتے وقت ان کے ساتھ ایک لڑکا بھی تھا۔ پولنگ اسٹیشن کے صدر انا بدھے اور پولیس کانسٹیبل گجانن راؤت کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس لڑکے کو اندر جانے سے روکتے، لیکن ان کی غفلت کے باعث وہ لڑکا ووٹنگ روم میں داخل ہو گیا۔ وہ امیدوار کے ساتھ بیلٹ یونٹ کے پاس گیا اور اس نے ای وی ایم  کا بٹن دبا دیا۔
 ووٹنگ ضوابط کی خلاف ورزی کے اس معاملے کی ویڈیو بنائی گئی تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر وسیع پیمانے پر بحث شروع ہو گئی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر متعلقہ امیدوار کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
 کمیشن نے کیا احکامات دیے؟
 ریاستی الیکشن کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کے سوریہ کرشن مورتی نے ضلع کلکٹر کو فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ڈیوٹی میں لاپرواہی کے باعث متعلقہ سینٹر انچارج انا بدھے اور پولیس کانسٹیبل گجانن راؤت کے خلاف معطلی کی کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی تجویز بھیجی جائے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں متعلقہ امیدوار کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دونوں کارروائیوں کی رپورٹ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے۔

solapur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK