Inquilab Logo

پولیس نے سیکڑوں لاوارث گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹایا

Updated: March 19, 2022, 8:51 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

ممبئی کمشنر کےحکم اور شہریوں کے مشورہ پر ناکارہ گاڑیوں کو ہٹانے کا سلسلہ جاری،مہینوں سے کھڑی گاڑیوں کی نشاندہی کرنے کی شہریوں سے اپیل

A policeman removes a car parked on the road with the help of a crane.
سڑک پر کھڑی ایک لاوارث کار کو پولیس اہلکار کرین کی مدد سے ہٹاتے ہوئے۔

:ممبئی کے نئے پولیس کمشنر سنجے پانڈے کی ہدایت پر پولیس اور ٹریفک پولیس دونوں نے ہی شہر اور مضافات کے جا بجا علاقوں میں ٹریفک اوررہائشی گلیوں میں رکاوٹوں کا سبب بننے والی مہینوں اور برسوں سے خراب اور بگڑی ہوئی گاڑیوں کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کی گئی کارروائی کے دوران اب تک شہر کے الگ الگ حصوں سے ۴۰۰؍ سے زائد خراب اور لاوارث موٹر سائیکلوں اور ۸۰۰؍ سے زائد ۴ پہیہ گاڑیوں کو ہٹایا ہے ۔
 ممبئی پولیس کمشنر کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہریوں نے بھی اب لاوارث، خراب او رمہینوں نہیں بلکہ برسوں سے گلی محلوں میں کھڑی گاڑیوں کی نشاندہی کرنا شروع کر دیا ہے ۔ وہیں عوام کی حواصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر نے اپنے  ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے علاقوں میں موجود لاوارث اور برسوں سے کھڑی گاڑیوں کی نشاندہی کریں تاکہ مسافروں کو آنے جانے اور ٹریفک میں ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جاسکے ۔کمشنر نے شہر کے ان علاقوں کی بھی نشاندہی کرنے کی بھی اپیل کی ہے جہاں ہیوی وہیکل یعنی ٹرک ، ٹیمپو ، لاری یا بس کئی مہینوں یا برسوںسے ایک ہی جگہ کھڑی ہے ۔ کمشنر سنجے پانڈے کے بقول کئی ایسے مقامات ہیں جہاں پر لاوارث یا کھٹارا گاڑیوں کی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں لیکن ٹریفک پولیس یا مقامی پولیس اسے ہٹانے میں ناکام رہی ہے ۔اس ضمن میں ممبئی پولیس چیف نے گاڑیوں کے مالکان کو وہ گاڑیاں ہٹانے کی ہدایت دی ہے ۔
  یاد رہے کہ ممبئی پولیس کمشنر کے ذریعہ جاری کردہ مہم کے تحت جہاں ایک طرف نو پارکنگ میں گاڑی پارک کرنے کووالوں کے خلاف کیس درج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے  وہیں پولیس نے لاوارث اور کھٹارا گاڑیوں کو ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری رکھتے ہوئے شہر کے الگ الگ علاقوں سے ۴۲۵؍ موٹر بائیک ہے اور۸۵۶؍ چار پہیہ گاڑیوں کو ہٹایا ہے ۔
 یاد رہے کہ اس سے قبل بی ایم سی نے یہی مہم شروع کی تھی اور سڑکوں پر موجود کھٹارا اور لاوارث گاڑیوں کو پارک کرنے والے مالکان کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ وہ نوٹس چسپاں کرنے کے بعد ۱۵؍ دنوں کے درمیان گاڑیاں ہٹا لیں اگر بی ایم سی ہٹائے گی تو اس کے مالک کو ساڑھے ۱۰؍ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔ یہی نہیں بی ایم سی نے لاوارث گاڑیوں کو مالکان کو لوٹانے کے بجائے اسے نیلام کرنے کا فرمان جاری کیا تھا ۔بی ایم سی نے لاوارث اور کھٹارا گاڑیوں کے مالکان کے خلاف نوٹس نکالنے کا سلسلہ تنظیم سوچ سیانی کی مہم ’آپریشن کھٹارا گاڑی ‘ سے متاثرہ ہو کر شروع کیا تھا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK