Inquilab Logo

نئے سال کا جشن منانے کیلئے گھروں سےباہر نہ نکلیں : پولیس

Updated: December 29, 2020, 12:24 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

عنقریب ۲۰۲۰ء ختم ہوجائے گا اور شہری نئے سال کا خیر مقدم کریں گے لیکن عروس البلاد ممبئی کے شہری کورونا وائرس ، دفعہ ۱۴۴ ؍ اور رات کے کرفیو کے سبب نئے سال کا جشن روایت کے مطابق نہیں مناسکیں گے ۔

DCP Mumbai
ڈپٹی پولیس کمشنر ایس چیتنیا شہر میں پولیس بندوبست کے بارے میں بتاتے ہوئے۔

عنقریب ۲۰۲۰ء ختم  ہوجائے گا اور شہری نئے سال کا خیر مقدم کریں گے لیکن عروس البلاد ممبئی کے شہری کورونا وائرس ، دفعہ ۱۴۴ ؍ اور رات کے کرفیو  کے سبب نئے سال کا جشن  روایت کے مطابق نہیں مناسکیں گے ۔ اس سلسلہ میں جہاں ممبئی پولیس کا۳۵؍ ہزار اہلکاروںپر مشتمل دستہ شہر کے چپے چپے پر تعینات کر دیا گیا ہے وہیں ممبئی پولیس کے ترجمان  اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس چیتنیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کا جشن منانے کیلئے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں ، ہوٹل ، پب اور ریسٹورنٹ میں جشن اور پارٹی منانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ نظم و نسق کے پیش نظر ایس آر پی ایف کی تین ٹکڑیاں ، ۶۰۰؍ ہوم گارڈز ، فساد مخالف دستہ ، بم اسکواڈ اور اینٹی ٹیرر سیل کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر وین بھی جگہ جگہ تعینات کی جائے گی ۔ انہوں نے  متنبہ کیا کہ جاری کردہ ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK