Inquilab Logo

پولیس کی حاضر دماغی کے سبب ۵؍ لاکھ روپے مالیات کا گٹکھا ضبط

Updated: January 28, 2020, 2:07 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کی حاضر دماغی کے سبب ایک منی ٹیمپو میں بھر ے گٹکھے کے بڑ ے ذخیرے کوپولیس نے ضبط کر کے ٹیمپو کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پانچ لاکھ  روپے مالیات کا گٹکھا ضبط ۔ تصویر : آئی این این
پانچ لاکھ روپے مالیات کا گٹکھا ضبط ۔ تصویر : آئی این این

کلیان : محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کی حاضر دماغی کے سبب ایک منی ٹیمپو میں بھر ے گٹکھے کے بڑ ے ذخیرے کوپولیس نے ضبط کر کے ٹیمپو کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید گرفتاروں کا قوی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح تقریباً ۹؍ بجے کلیان کھاڑی پر بنے بر یج کے پاس محکمہ ٹریفک کے اہلکار جی  اُتیکر، ڈی  بی  نائیک ،وارڈن ساگر سابلے ا ور جادھو معمول کے مطابق ٹریفک کو کنٹرول کر نے میں مصروف تھے۔ عین اُسی وقت بھیونڈی کی جانب سے ایک تیز رفتار ٹیمپو ٹریفک اہلکاروں کو چکمہ دے کنارے سے نکلنے کی کوشش کر نے لگا ۔ پولیس اہلکاروں کو  ڈرائیور کی اس حر کت پر کچھ شبہ ہو اتو انہوں نے انتہائی پھرتی سے ٹیمپو کو روکا اور تلاشی لی ۔ اس دوران ٹیمپو سے  گٹکھے سے بھری کئی بوریاں بر آمد ہوئیں۔ اس بارے میں ٹریفک اہلکاروں نے بازار پیٹھ پولیس اسٹیشن اور محکمہ ٹریفک کے انچارج کو مطلع کیا۔ ٹریفک انچارج سکھ دیو پاٹل نے ٹیمپو ڈرائیور باپو صاحب کرالے کو بازار پیٹھ پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK