Inquilab Logo

ممبرا میں پولیس کی سختی میں اضافہ،لاک ڈاؤن سےغیر سنجیدہ علاقوں میں پولیس تعینات

Updated: April 11, 2020, 6:30 AM IST | Mumbra

ممبراکے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن پر سنجیدگی سے عمل نہ کرنے پر اب پولیس نے سختی بڑھا دی ہے اور ان علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو بلاضرورت گھروں سے نکلنے والوں سے سختی سے پیش آرہی ہے۔

Mumbra Market. Photo: Midday
ممبرا مارکیٹ۔ تصویر: مڈڈے

ممبراکے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن پر سنجیدگی سے عمل نہ کرنے پر اب پولیس نے سختی بڑھا دی ہے اور ان علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو بلاضرورت گھروں سے نکلنے والوں سے سختی سے پیش آرہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعدادمیں اضافہ نہ ہو اس کیلئے کابینی وزیر اور مقامی رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نےہاتھ جوڑکر جذباتی انداز میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں ورنہ ان کی بلڈنگ بھی سیل کی جاسکتی ہے۔  اسی دوران ممبرا کےجیون باغ علاقے میں بھی جمعہ کی صبح سے ہی ۳؍ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا تھا۔ یہ پولیس اہلکار ہر ایک شخص سے گھروں سے نکلنے کی وجہ دریافت کر رہے تھے اور بلاضرورت افراد پر لاٹھیاں برسا رہے تھے۔
 اس سلسلے میں کابینی وزیر اور ممبرا کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے ۳؍ منٹ ۴۶؍ سیکنڈ کے ویڈیو میں عوام سے اپنے غریب پڑوسیوں کو کھانے کھلانے کے ساتھ ساتھ گھروں میں رہنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہاکہ ’’کابینہ کی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں ہی رہو لیکن عوام سےمحبت کے سبب مَیں اور میری بیوی رُوتا اوہاڑ مختلف علاقوں میں جاکر عوام کی مدد کر رہے ہیں ۔ممبرا کوسہ کے لوگ ہمارے ماں ، باپ ، بھائی اوربہن ہیں اور اسی لئے ہم ان کی مدد کیلئے گھر گھر گھوم رہے ہیں ۔ہماری دلی خواہش ہے کہ ممبرا کوسہ میں کوئی حادثہ نہ ہو۔‘‘ جتیندر اہاڑ نے کہاکہ’’ امرت نگر میں ۹؍ شہری کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ۱۰۳؍ مریض ہائی رسک پر ہیں ۔اگر یہ سبھی پازیٹیو ہو گئے تو ممبرا کورونا وائرس سے متاثرین کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا اور اس سے بدنامی بھی ہو گئی۔اس سے ۳۸؍بلڈنگوں کوسیل کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے شہریوں کے تحفظ کیلئے اب پولیس بہت سختی سے کارروائی کرے گی اور جو بھی پولیس سے بحث کرے گا اس کو جیل جانا پڑے گا۔‘‘ اوہاڑ نے کہاکہ ’’ مَیں ہاتھ جوڑ کر درخواست کر تا ہوں کہ گھروں میں رہو ورنہ خدانخواستہ یہاں سے جنازے اٹھیں گےتولوگ کندھا دینے بھی نہیں آئیں گے اور ڈریں گےکہ انہیں بھی کورونا نہ ہو جائے گا۔‘‘ کابینی وزیر نے کہا کہ ’’اسلام میں پڑوسی کا حق پہلے اور بھوکے پڑوسی کا کھانے کھلانے کو فوقیت حاصل ہے ان کا خیال رکھیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK