Inquilab Logo

سرکاری ہیلتھ اسکیموں سے علاج کیلئےعملی رہنمائی

Updated: April 05, 2021, 12:56 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Malwani

الخدمت میڈیکل ٹرسٹ کی کوششوں سے ۲۰؍دن میں۱۸؍آپریشن کرواکر غریبوں کو راحت پہنچائی گئی

Staff at the Khidmat Trust office at Maloni Gate No.8 are busy.Picture:INN
مالونی گیٹ نمبر ۸؍میں الخدمت ٹرسٹ کے دفتر میں عملہ مصروف ِ کار ہے ۔۔تصویر :آئی این این

 سرکاری ہیلتھ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کیلئے عملی رہنمائی کرتے ہوئے الخدمت میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ کے اہلکاروں کی کوششوں سے ضرورت مندوں کے ۲۰ ؍ دن میں۱۸؍آپریشن کروائے گئے۔ اس میں انجوپلاسٹی ، بائی پاس ، کڈنی اسٹون اورپِت وغیرہ کےآپریشن شامل ہیں۔ مذکورہ ٹرسٹ نے ممبئی سینٹرل ،ملاڈ اور جنوبی ہند میںدفاتر قائم کرکے لوگوں کی مدد جاری رکھتے ہوئے اب مالونی گیٹ نمبر ۸؍میںبھارت ماتا اسکول کے سامنے ۱۴؍ مارچ کو  دفتر کھولا  ہے اوریہاں سے لوگوں کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔  انقلاب نے ٹرسٹ کے ذمہ داراورانکی ٹیم کے اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ مذکورہ ٹرسٹ کے ذمہ داران میں شامل رفیق دُھکّا نے بتایا کہ ’’حکومت کی ہیلتھ سے متعلق کئی اسکیمیں ہیں، لیکن لوگوں کو معلومات نہ ہونے سے وہ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جاتے ہیں اورنتیجے میں پرائیویٹ اسپتالوں میں لمبے چوڑے بل ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوںنے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ملاڈ کے لائف لائن اسپتال میں۲۵؍ بیڈ غریبوں کے لئے مختص ہیں لیکن بیشتر لوگ اس سےناواقف ہیں۔ اسی طرح لیلا وتی ، ناناوتی ، جسلوک اور بریج کینڈی اسپتالوں میں بھی سرکاری ہیلتھ اسکیموں کے تحت علاج کی سہولت مہیاہے لیکن لاعلمی کے سبب لوگ فائدہ نہیں اٹھاپاتے ہیں ۔ 
علاج کے لئے کیا طریقہ ہے 
 رفیق دُھکّا نے یہ بھی بتایا کہ ’’ ان اسکیمو ں سےفائدہ اٹھانے کے لئے ضرورت مند ان کے دفتر میںرابطہ قائم کریں ،لوگوں کی معلومات کے لئے میسیج بھیجے گئے ہیں،گوگل اورجسٹ ڈائل پر ڈالا گیا ہےاورپمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ مریضوں کو صرف راشن کارڈ ،آدھار کارڈ اور پین کارڈ یا تصویر والے شناختی ثبوتوں میںسے کوئی ایک ثبوت دینا ہوتا ہے ،اس کی بنیاد پر گورنمنٹ کی ہیلتھ اسکیمو ں سے فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔ اس کام کیلئے عبدالمجید سید ، انیس شیخ ، ثناء نازسید ، زاہد انصاری ، عابد شیخ اور عبدالسلیم وغیرہ کی ٹیم بنائی گئی ہے۔یہ لوگ ٹرسٹ کی نگرانی میںبلا تفریق مذہب اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔  ان اسکیموں کے ذریعے اوپن ہارٹ سرجری،  والوو کی تبدیلی ، انجو پلاسٹی ، کڈنی ٹرانسپلانٹیشن ، ڈائیلیسس وغیرہ مفت کروایا جاتا ہے جبکہ ایم آر آئی ، سٹی اسکین ، رعایتی شرح پرکروایا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد علاج کے تئیں غریبوں کو ان کاحق دلواناہےجو ان کے لئےمختص کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK