Inquilab Logo

پرگیہ ٹھاکر کورٹ میں حاضرہوئی، بیماری کا حوالہ دیا

Updated: November 25, 2021, 9:22 AM IST | Mumbai

اسپتال داخل ہونے کا عذر پیش کرکے آئندہ حاضری سے استثنیٰ کی اپیل کی

Sadhvi Pragya  going to Court.
سادھوی پرگیہ کورٹ میںجاتے ہوئے۔

مالیگاؤں بم دھماکوں  کی کلیدی ملزم   سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر تقریباً ایک سال بعد بدھ کو اچانک بغیر سمن کے عدالت کی شنوائی میں حاضر ہوئیں تاہم انہوں نے اپنی بیماری کا عذر پیش کرتے ہوئے کورٹ کو بتایا کہ وہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہونے جارہی ہیں اس لئے آئندہ چند دنوں کی شنوائی میں  ان کی غیر حاضری کو قبول کیا جائے۔ 
 بھگوا لباس میں سادھوی نے حاضر ی کے دوران کورٹ کو بتایا کہ وہ کوکیلا بین اسپتال میں علاج کے سلسلہ میں شہر آئی ہوئی ہیں ۔ سادھوی نے کورٹ سے یہ بھی کہا کہ وہ ۳؍ چار دنوں کیلئے اسپتال داخل ہوں گی   اس  لئے اس درمیان ان کی غیر حاضری کو قبول کیا جائے ۔خصوصی عدالت کے جج پی آر سٹرے نے سادھوی کی اپیل کو اس شرط پر قبول کرنے کی ہدایت دی کہ شنوائی کے سلسلہ میں حاضرہونے کیلئے  جب بھی انہیں سمن جاری کیا جائے گا وہ حاضر رہیں گی ۔
 اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ وہ سمن کے بغیر ہی آج ہونے والی شنوائی میں حاضر ہوئی ہیں۔  واضح رہے کہ سادھوی نے ۲۰۱۷ءمیں  صحت کی بنیاد پر بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی تھی اور بیماری کا  ہی عذر پیش کرتے  ہوئے خصوصی عدالت میں روزانہ حاضری سے استثنیٰ حاصل کرلیاتھا ۔ تاہم اس دوران وہ کبھی فٹ بال کھیلتی ہوئی نظر آئیں تو کبھی کبڈی۔ جج کے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ’’طبیعت کبھی ٹھیک رہتی ہے، کبھی خراب۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK