پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا کی بڑی فلم ’’اسپرٹ‘‘ کے تعلق سے جاری قیاس آرائیوں پر اب خود پرکاش راج نے وضاحت کی ہے۔ اداکار نے فلم چھوڑنے کی خبروں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے صاف کیا ہے کہ وہ اب بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 6:14 PM IST | Mumbai
پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا کی بڑی فلم ’’اسپرٹ‘‘ کے تعلق سے جاری قیاس آرائیوں پر اب خود پرکاش راج نے وضاحت کی ہے۔ اداکار نے فلم چھوڑنے کی خبروں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے صاف کیا ہے کہ وہ اب بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
ایک بار پھر فلمی دنیا کی سب سے زیادہ موـضوع بحث رہنے والی فلم ’’اسپرٹ‘‘ سرخیوں میں آ گئی ہے۔ پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا کی یہ فلم ریلیز سے پہلے ہی خبروں میں تھی، لیکن اب ان خبروں میں ایک نیا نام بھی جڑگیا ہے۔ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکار پرکاش راج نے فلم چھوڑ دی ہے۔ اس پورے معاملے پر اب خود پرکاش راج نے خاموشی توڑتے ہوئے سامنے آ کر وضاحت کی ہے، جس سے معاملہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
’’اسپرٹ‘‘ کے تعلق سے شروع سے ہی بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ یہ پربھاس اور ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ تاہم، اس فلم کے ساتھ کچھ تنازعات بھی جڑ گئے تھے۔ پہلے دپیکا پڈوکون کے فلم سے باہر ہونے کی خبریں آئیں اور اب کہا جا رہا تھا کہ پرکاش راج بھی فلم کا حصہ نہیں ہیں۔ بتایا جا رہا تھا کہ ’اسپرٹ‘ میں تخلیقی اختلافات کی وجہ سے اداکار نے فلم چھوڑ دی ہے، لیکن اب پرکاش راج نے خود اس معاملے پر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رسوئی گیس کی ضرورت کا ۱۰؍ فیصد امریکہ سے درآمد کیا جائے گا: ہردیپ پوری
کیا ہے سچائی؟
ہندوستان ٹائمز کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں اداکار نے واضح کیا کہ تمام خبریں بے بنیادہیں۔ پرکاش راج نے کہاکہ ’’یہ سب بے بنیاد خبریں اور قیاس آرائیاں ہیں، مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے فلم کا حصہ ہونے کی بات کی تصدیق بھی کی۔ قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے سال ’اسپرٹ‘ کی آڈیو اسٹوری سامنے آئی تھی، جو پرکاش راج ہی کی آواز میں تھی۔ یہ پروجیکٹ ۲۰۲۱ء میں اعلان کیا گیا تھا اور تب سے ہی خبروں میں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم میں زبردست کہانی کے ساتھ بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :اسکاٹ لینڈ نے ٹی ۲۰؍ مقابلے میں اٹلی کو پچھاڑ دیا
ترپتی نے لی جگہ
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم ۵؍ مارچ ۲۰۲۷۱ء کو ریلیز ہونے والی ہے، جس کی تاریخ پہلے ہی اعلان کی جا چکی ہے۔ اس سے قبل دپیکا پڈوکون بھی فلم سے الگ ہو گئی تھیں اور ان کی جگہ ترپتی ڈمری کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا۔ دپیکا کے ہٹنے کی وجہ کام کے شیڈول اور۸؍ گھنٹے کی شوٹنگ شفٹ بتائی گئی تھی ، جس سے فلمساز ناراض ہو گئے تھے۔