Inquilab Logo

پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوئے

Updated: November 07, 2022, 11:44 AM IST | Agency | Hyderabad

ایم آر پی ایس کے لیڈر منداکرشنا مڈیگا بھی ریلی میں شریک ہوئے،یاترا کو زبردست عوامی ردعمل مل رہا ہے،راہل گاندھی تلنگانہ کی ثقافت سے متاثر

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

مشہور سماجی کارکن اور وکیل پرشانت بھوشن اوریوگیندر یادو اتوارکو تلنگانہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی زیرقیادت ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ۶۰؍ ویں دن اس میں شامل ہوئے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کاسٹ کی درجہ بندی کے لیے لڑنے والی ایک تنظیم مڈیگا ریزرویشن پورتا سمیتی (ایم آر پی ایس) کے لیڈر، مندا کرشنا مڈیگا،بھی اس ریلی میں شامل ہوئےجو آج صبح میڈک ضلع کے الا درگ سے دوبارہ شروع ہوئی۔کانگریس جنرل سکریٹری، بھارت جوڑو یاترا کے انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا’’یہ #بھارت جودو یاترا کا۶۰؍واں دن تھااور اس کاآغاز ہر صبح کی طرح میسور سے سیوا دل کے پیاری جن کی سربراہی میں قومی گیت، دھوج گیت اور قومی ترانہ گانےکے ساتھ ہوا۔ آج ہم میڈک سے ضلع کاماریڈی جائیں گے۔‘‘ دوسری جانب یاترا کلچرل کمیٹی کے چیئرمین بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ راہل گاندھی تلنگانہ کی ثقافت سےبہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کو زبردست عوامی ردعمل مل رہا ہے۔ وکرمارکا نےکہا کہ راہل گاندھی تمام طبقات کے عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نےزور دیتے ہوئے کہا کہ اس یاترا میں ضعیف افراد، چھوٹے بچے، کسان، ڈاکٹرز، مزدور، بلدیہ کےصفائی ورکرز اور نوجوان بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔اس یاترا پرعوامی ردعمل میں روز بروز اضافہ ہی ہوتاجارہاہے۔ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ اب تلنگانہ میں بھی اس یاترا پر ناقابل یقین عوامی ردعمل مل رہا ہے۔ راہل گاندھی مہاراشٹرمیں داخل ہونے سے پہلے ۷؍نومبر کو تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے جُکل میں ایک بڑے جلسہ عام سےخطاب کریں گے کیونکہ اسی دن بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں ختم ہونے والی ہے۔اس یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے تلنگانہ کانگریس نے ۱۰؍ خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔یاتراکےلئےکانگریس لیڈروں کی جانب سےجگہ جگہ اسٹیج بنا کریاتر اکا استقبال کیا جا رہا ہے۔ پیدل مارچ ۲۳؍ اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوااورپیرکو ختم ہوگا۔وائیناڈکے ایم پی پیر کو کاماریڈی ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔بھارت جوڑو یاترا ۷؍ ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK