Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ٹی بس ڈپواور بسوں کو ہر ۴؍گھنٹے بعد صاف کیا جائے گا: پرتاپ سرنائک

Updated: June 06, 2026, 10:20 AM IST | Mumbai

 یوم ماحولیات کے موقع پر ریاست بھر میں جدید ترین صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، وزیر ٹرانسپورٹ کےمطابق صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Transport Minister Pratap Sarnaik cleaning the Parel depot. Photo: INN
وزیر ٹرانسپورٹ پرتا پ سرنائک پریل ڈپو میں صفائی کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، وزیر ٹرانسپورٹ اور ایس ٹی کارپوریشن کے چیئرمین پرتاپ سرنائک نے جمعہ کو ممبئی کے پریل بس اسٹیشن پر مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے ریاستی سطح پر ایک جدید ترین صفائی مہم کا آغاز کیا۔ وزیر پرتاپ سرنائک نے کہا کہ کارپوریشن نے اس پہل کے ذریعے ریاست میں بس ڈپو (اسٹیشنوں )، ایس ٹی بسوں، ڈرائیور کی آرام گاہوں اور بیت الخلاء کو صاف ستھرا، مزید خوبصورت اور مسافروں کیلئے سازگار بنانے کا عزم کیا ہے۔ پریل بس ڈپوپر اس پروگرام میں صفائی مہم کیلئے دستیاب جدید مشینری کا ایک مظاہرہ پیش کیا گیا۔ اس مہم کے تحت ریاست بھر میں بڑے بس اسٹیشنوں اور ان کے اطراف کی بین الاقوامی معیار کے جدید ترین صفائی کے آلات کی مدد سے باقاعدگی سے صفائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایس ٹی بسوں، ڈرائیور کے آرام گاہوں اور بیت الخلاء کو ہر ۴؍گھنٹے بعد صاف کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر پرتاپ سرنائک نے کہاکہ ایس ٹی صرف ایک ٹرانسپورٹ سروس نہیں ہے بلکہ مہاراشٹر کے عوام کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنوبی ممبئی میں بجلی گل ہونے کے مسئلے کے حل کا امکان

روزانہ لاکھوں مسافر ایس ٹی کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ اس لئے کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم کرے۔ یوم ماحولیات کے موقع پر شروع کی گئی یہ ریاست گیر صفائی مہم مسافروں کے سفر کو مزید آرام دہ، خوشگوار اور اطمینان بخش بنائے گی۔ 
ری سائیکلنگ کیلئے پلاسٹک کی تھیلوں اور بوتلیں جمع کی جائیں گی
وزیر ٹرانسپورٹ کےمطابق یوم ماحولیات کے موقع پر ہر بس اسٹاپ پر صفائی مہم کے دوران ملنے والی پلاسٹک کی بوتلیں اور تھیلے اکٹھے کر کے ری سائیکلنگ کیلئےبھیجے جائیں گے جس سے مختلف پائیدار اور مفید مصنوعات تیار کی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ صفائی ایک دن کی مہم نہیں ہے بلکہ ایک مسلسل عمل ہے لہٰذا اس مہم پر عمل آوری کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی اور صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہر بس اسٹاپ پر صفائی کے نظام کی منصوبہ بندی کے ساتھ نگرانی کی جائے گی اور مسافروں کی تجاویز اور آراء کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK