Inquilab Logo

پرتاپ گڑھ : پنچایت الیکشن کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر’ گڑبڑ‘ کا الزام

Updated: January 03, 2021, 1:45 PM IST | Inquilab News Network | Pratapgarh

نظر ثانی شدہ فہر ست میں کئی خامیاں ہیں ، ان کا بھی نام حذف نہیں کیا گیا ہے جو ۳؍ سال پہلے مر چکےہیں۔کچھ نام کئی جگہ آگئے ہیں

Voter list - Pic : INN
ووٹر لسٹ ۔ تصویر : آئی این این

 اتر پرد یش کے ضلع پرتاپ گڑھ  کے کئی گاؤں والے پنچات الیکشن کی ووٹر لسٹ سے مطمئن نہیں ہیں۔کنڈہ کے کیماکے گائوں اور گوراپنچایت الیکشن  ووٹرلسٹ ۲۰۲۰ء میں علاقہ کے کئی گائوں میں ووٹروں کا نام شامل نہ کئے   جانے کی شکایت کی ہے۔  پنچایت الیکشن کی ووٹر لسٹ  میں نام شامل نہ ہونے پر گائوں والوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔   گائوں والوں کی شکایت تھی کہ ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کیلئے بی ایل او کو فارم بھر کردیا تھا ، اس کے باوجود بھی ووٹر  لسٹ میں نام ہی نہیں بڑھایا گیا۔ بڑی تعداد میں گائوں کے لوگ ووٹ ڈالنے سے محروم رہ جائیں گے۔ گائوں والوں نے  مطالبہ کیا کہ نظام کو درست کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں ووٹروں کے نام شامل کئے جائیں۔ اس سلسلے میں اے ڈی او پنچایت رام پور پوجن مشر کا کہنا ہے کہ متعلقہ بی ایل او کےذریعہ نام بڑھانے کیلئے فارم بھر کر الیکشن دفتر بھیجاگیاتھا۔ وہاں سے فیڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے کئی گائوں کے لوگ اس مسئلہ کو لے کر بلاک دفتر آرہے ہیں۔ مسائل کے بارے میں اعلیٰ افسران کو بھی آگاہ کیاگیاہے۔ آما پور بیرا گائوں کے پرمود کمار سنگھ اور دیگر نے گائوں میں ووٹر لسٹ میں کئی  افراد کے نام شامل نہ کرنے کی بھی شکایت بلاک پر کی ہے۔سگرا سندرپور لکشمن پور بلاک کے سیکڑوںنوجوانوں کے نام ووٹرلسٹ میں نہیں ہے۔ اس سلسلے میں  گاؤں والوں نے بلاک دفتر میں شکایت کی ہے۔ لکشمن پور ترقیاتی بلاک کے سرائے آنا دیو اور دھوری پور میں ۴۱۲؍ نوجوان ووٹر لسٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ سرائے آنا دیو کے بی ایل او سنیل کمار نے نئے ووٹروں کی لسٹ بناکر بلاک دفتر میں مقررہ تاریخ پر جمع کردی ۔ اس کی آخری فہرست شائع ہوئی تو گائوں والوں کے سیکڑوں نوجوانوں کا نام فہرست میں نہیں تھا۔  اب نام نہ ہونے کی تحریری شکایت  بلاک میں کی گئی اور ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی مانگ کی گئی ۔ اسی طرح دھوری پور میں وارڈ نمبر ایک سے ۴؍ تک کے ۱۱۴؍ نوجوان ووٹر بھی آخری لسٹ سے باہر ہیں۔  ہدی راہی   اور دوسرے گائوں  والوں کے نام  ووٹر لسٹ میں شامل ہیں۔ 
  ووٹرلسٹ سے ابھی تک مرنے والوں کے نام نہیں ہٹائے گئے ہیں۔  کئی گائوں میں اب بھی ووٹر لسٹ میں نام کا اضافہ نہیں کیا گیاہے۔ ایک ہی نام دو جگہوں پر ہے ۔ صدر، ماندھتا، سنڈواچندریکا ، لکشمن پور ، لال گنج ، گورا  کے ساتھ ساتھ دیگر  بلاکوں کے کئی گائوں پنچایتوں کی  نئی ووٹر لسٹ جاری کی گئی تو بی ایل او کی گڑبڑ سامنے آئی ہے۔ کسی گائوںمیں جو۳؍ سال پہلے مرچکے ہیں ان کا بھی نام ابھی لسٹ میں موجود ہے۔ اسی طرح سے نام میں اضافہ اور نظر ثانی کےکام میں بھی لاپروائی برتی گئی ہے۔ 
 اس سلسلے میں اے ڈی او پنچایت دیوراج نے بتایا کہ ووٹروں کی فہرست وقت سے یہاں سے بھیجی جاچکی ہے۔ جو بھی شکایتیں آرہی ہیں، اس کی جانچ کی جائے گی۔
  اس سلسلے میں   ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شتروہن ویشے نے بتایا کہ جن کے نام کا اضافہ نہیں ہوا ہے وہ بی ڈی او اور بی ایل او سے رابطہ کرکے درست کراسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK