سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ہماچل پردیش کے کانگڑاآبشار پر ایک غیر ملکی سیاح کو ہندوستانی سیاحوں کی طرف سے پھینکے گئے کچرے کواٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستانی سیاحوں پر تنقید کی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: July 26, 2025, 5:20 PM IST | Shimla
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ہماچل پردیش کے کانگڑاآبشار پر ایک غیر ملکی سیاح کو ہندوستانی سیاحوں کی طرف سے پھینکے گئے کچرے کواٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستانی سیاحوں پر تنقید کی جارہی ہے۔
کانگڑا، ہماچل پردیش کے ایک آبشار پر غیر ملکی سیاح کے ہندوستانی سیاحوں کا کچرا جمع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد ہندوستانی سیاحوں کی شہری ذمہ داری کے تعلق سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک غیر ملکی سیاح کو دوسروں کا پھینکا ہوا پلاسٹک کا کچرا اور کوڑا کرکٹ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں غیر ملکی سیاح کہہ رہا ہے کہ ’’ میں یہاں گزشتہ تین دنوں سے دوسروں کا پھینکا ہوا کچرا اٹھا رہا ہے جبکہ آپ میری مدد کرنے کے بجائے مجھے ایسا کرتے دیکھ رہے ہیں۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔میں کروں گا۔‘‘ویڈیو میں پیچھے سے کوئی کہہ رہا ہے ’’ یہ اچھا کام ہے۔‘‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ کی تعریف کی جارہی ہے اورہندوستانی سیاحوں کے عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے کی مذمت کی جارہی ہے۔
शर्मनाक वायरल विडियो हिमाचल प्रदेश के कांगड़ा से है जहां एक विदेशी पर्यटक स्थानीय पर्यटकों द्वारा फैलाई हुई गंदगी, और कूड़ा करकट साफ कर रहा है।
— Mr Sandeep (@Sandeep000004) July 25, 2025
इसके लिए किसी सरकार या प्रशासन को दोष नहीं देना चाहिए - अगर हमें भी एक स्वच्छ देश चाहिए तो लोगों को ही बदलना होगा।
शर्म आनी चाहिए हम… pic.twitter.com/CTccCUDxhI
صارفین کا ردعمل
ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’یہ کئی مرتبہ کہا جاچکا ہے کہ لوگوں کا ذہن بدلنے میں نسلیں لگیں گی۔ اپنے بچوں کو یہ سکھایئے کہ یہ غلط ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ لوگ اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ کار کے باہر کچرا پھینک دو۔ ہم میں شہری ذمہ داری نہ کے برابر ہے۔‘‘
دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہوا کہ یہ حکومت کی غلطی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کو آلودہ بنانے کیلئے ہندوستانی ہی ذمہ ار ہیں۔‘‘تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’یہ ثابت کرتا ہے کہ غیر ملکی ہمیشہ ہندوستانیوں سے آگے رہیں گے، رنگ کے معاملے میں نہیںبلکہ شہری ذمہ داریوں کو نبھانے کے معاملے میں۔‘‘ نہ صرف یہ کہ ہماچل پردیش میں بلکہ عوامی مقامات پر کچرا پھینکا ہندوستانیوں کیلئے عام بات ہوچکی ہے۔