مدھیہ پردیش کے بعد دہلی میں بھی انوپم کھیر کی فلم ’’تنوی دی گریٹ‘‘کو ٹیکس فری قراردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: July 25, 2025, 7:57 PM IST | New Delhi
مدھیہ پردیش کے بعد دہلی میں بھی انوپم کھیر کی فلم ’’تنوی دی گریٹ‘‘کو ٹیکس فری قراردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
مدھیہ پردیش کے بعد دہلی میں بھی انوپم کھیر کی فلم ’’تنوی دی گریٹ‘‘ کو ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلان دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا ہے۔ ریکھا گپتا نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیاہے جس میں انہوں نے فلم کے طاقتور پیغام کو سراہا ہے۔ ریکھا گپتا نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ دہلی حکومت نے ریاست میں انوپم کھیر کی فلم ’’تنوی دی گریٹ‘‘ کو ٹیکس فری قرار دیا ہے۔‘‘ بعد ازیں انہوں نے اس فلم کو اس کی جذباتی گہرائی اور متاثر کن اسٹوری لائن کیلئے سراہتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک نوجوان لڑکی کی متاثر کن کہانی ہے جو تمام رکاوٹوںکے باوجوداپنے تمام خوابوں کو پوراکرنا چاہتی ہے۔’’تنوی‘‘ ایک متاثر کن اور جذباتی کہانی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہد کپور اور وشال بھردواج کی فلم کا نام ’’رومیو‘‘ نہیں: ہدایتکار کی تصدیق
یاد رہے کہ ’’تنوی دی گریٹ‘‘ کی ہدایتکاری انوپم کھیر نے خود انجام دی ہے۔ انہوں نے فلم کو حکومت اور سنیما کی طرف سے ملنے والے تعاون کے تعلق سے کہا کہ ’’ ہم ایسی فلموں کو فروغ دینا جاری رکھیں گے جن کے ذریعے حب الوطنی یا راشتریہ سیوا کو فروغ دیا جائے گا اور ملک کے شعور کو جگایا جائے گا۔ فلم کی پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات۔‘‘ قبل ازیں انوپم کھیر نے ’’تنوی دی گریٹ‘‘ کو دیکھنے اور ریاست میں اسے ٹیکس فری قرار دینےکیلئے بھی شکریہ ادا کیا تھا۔