Inquilab Logo Happiest Places to Work

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں شہر ومضافات کی متعدد مساجد میں دعائیں

Updated: March 22, 2025, 11:03 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumabi

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل کی حیوانیت کے خلاف جمعہ کی نماز میں شہر ومضافات کی متعدد مساجد میں دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

A protest was held at the Sunni Hussaini Ashrafi Mosque and Cemetery in Worli in support of the oppressed Palestinians and against the brutality of the oppressor Israel. Photo: INN
ورلی کی سنی حسینی اشرفی مسجدوقبرستان میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اورظالم اسرائیل کی حیوانیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل کی حیوانیت کے خلاف جمعہ کی نماز میں شہر ومضافات کی متعدد مساجد میں دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ ائمہ مساجد نےبارگاہ ایزدی میں رقت آمیز دعا مانگی۔  ورلی کی سنی حسینی اشرفی مسجدوقبرستان میں فلسطین کے مظلومین کیلئے دعا کےساتھ پلے کارڈ لے کراحتجاج بھی کیا گیا۔ ان پلے کارڈ س پراسرائیل غزہ میںقتل عام بند کرے ، اقوام متحدہ فلسطینیوں کو کھانا پانی مہیا کرائےاور اسرائیل فلسطین میںامن قائم کرے وغیرہ لکھا ہو اتھا۔
مولاناسید معین الدین اشرف عرف معین میاںنےدعا سے قبل مختصر خطاب میںکہاکہ’’ رمضان المبارک میںبھی اسرائیل اپنی حیوانیت سے باز نہیں آرہا ہے، مظلوم فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے۔ حالانکہ جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا ہے اس کے باوجود اپنی ناپاک حرکتوں سے باز آنے کوتیار نہیں ہے۔ اس لئے دنیا کے تمام امن پسند اور انسانیت کے علمبردار آگے بڑھیں اور اسرائیل کے خونیںپنجوں کوموڑ دیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK