Inquilab Logo

دیونارمذبح میں قربانی کیلئے تیاریاں مکمل، بہتر نظم کا دعویٰ

Updated: June 29, 2023, 1:02 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

سلاٹر ہاؤس کے جنرل منیجر نے بتایا کہ ۹؍ ہزار اسکوائر میٹر جگہ بڑے جانوروں کی قربانی کیلئے مختص کی گئی ہے ۔ذبیحہ کے وقت جانوروں کے خون اور فضلات فوری طور پر صاف کرنے کیلئے ۱۰۰ ؍ سے زائد ملازمین کو تعینات کیا گیا ۔ گاڑیوں تک گوشت لے جانے کیلئے اسٹیل کی ۱۵۰؍  ٹرالیوں کا انتظام ۔ پولیس کا خصوصی بندوبست بھی رکھا گیا

Crowds of buyers can be seen in the market of goats brought for sacrifice at Deonar Slaughterhouse.
دیونار سلاٹر ہاؤس میں قربانی کیلئے لائے گئے بکروں کی منڈی میں خریداروں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے۔ (تصویر: انقلاب)

 یہاں دیونار سلاٹرہاؤس میں بدھ کی دوپہر ۲؍ بجے تک قربانی کیلئے ساڑھے۱۴؍ ہزار بھینس اور پاڑے پہنچ  لائے چکے تھے۔ مذبح میں قربانی کیلئے ایک لاکھ ۷۲؍ہزار بکرے لائے گئے تھے جن میں سے ایک لاکھ ۳۲؍ ہزار بکرے فروخت ہوچکے تھے۔ سلاٹرہاؤس انتظامیہ نے   قربانی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
 اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے دیونار مذبح کے جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان نےاس نمائندے کو بتایا  کہ بدھ کو دوپہر ۲؍بجے تک دیونار مذبح میں ساڑھے ۱۴؍ ہزار بھینس اورپاڑے    لائے جاچکے تھے اوران کے  آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعرات سے سنیچرتک بھینسوں اور پاڑے کی قربانی کی جائے گی اور اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔کسی شخص کو بھی دیونار سلاٹر ہاؤس سے بڑے جانور باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں  ا نہوں نے کہا کہ روزانہ معمول کے مطابق بھینس اور پاڑوں کے ذبیحہ کیلئے تقریباً ۱۰؍ ہزار اسکوائر میٹر جگہ مختص ہے ۔ اس کےعلاوہ قربانی کے جانوروں کے ذبیحہ کیلئےسی ٹی باڑہ میں ۹؍ ہزار اسکوائر میٹر پر مشتمل جگہ بڑے جانوروں کی قربانی کیلئے الگ سے انتظام کیا ہے ۔سی ٹو باڑے میں خصوصی طور پر صفائی، روشنی اور پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور قربانی  کے دوران فوری طور پر وہاں پر صفائی کیلئے ۱۰۰؍ سے زائد صفائی ملا زمین موجود رہیں گے۔
     جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پٹھان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی جانور ذبح کرنے کے بعد باڑے سے گاڑیوں تک گوشت لے جانے کیلئےممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹیل کی ۱۵۰؍ ٹرالیاں فراہم کی گئی ہیں   تاکہ گوشت کندھے پر اٹھاکرلے جانے کے بجائے ٹرالیوں کے ذریعے گاڑی تک گوشت پہنچایا جاسکے ۔جانور ذبح کرنے کےبعد خون کی صفائی اورفضلات صاف کرنے کیلئے ۲؍ شفٹ میں ۱۰۰؍ سے زائد ملازمین  کا بندوبست کیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دیونار میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں دیونار سلاٹر ہاؤس کے اندر اور چہار دیواری کے باہر شہری  اور ٹریفک پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے ۔
  دریں اثنا بڑے جانوروں کے تاجراقبال قریشی  نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی دیونار میںبڑے جانوروں کے باڑے کے قریب پنجوقتہ نمازوں کے علاوہ عیدالاضحی کی نماز کا  اہتمام کیا گیاہے۔ انھوں  نے مزید کہا کہ امسال بڑے جانوروں کے شیڈ میں اضافہ کیا گیا ہے اور انتظامیہ کے مطابق ضرورت پڑے گی تو روزانہ  بڑے جانوروں کے ذبیحہ کیلئے استعمال ہونے باڑوں کو بھی  کام میں لایا جاسکتا ہے ۔  
 بڑے جانوروں کے ایک تاجر نے   مذبح میں نہ صر ف گندگی کی نشاندہی کی بلکہ انھوں نے نمائندۂ انقلاب کو لے جاکر وہ مقام بھی  دکھایا اور کہا کہ بارش کی وجہ سے بھی صفائی میں دشواری پیش آتی ہے۔

deonar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK