Inquilab Logo Happiest Places to Work

ضیاء الرحمٰن برق کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری

Updated: May 21, 2025, 10:37 PM IST | Mumbai

سنبھل تشدد معاملے میںدیگر ۵؍ملزمین کی املاک کی قرقی بھی تیاری ،ملزمین کے گھروں پرنوٹس چسپاں

File photo of an area during the Sambhal violence
سنبھل تشدد کے وقت کی ایک علاقے کی فائل فوٹو

سنبھل فسادکے تعلق سے سماجوادی پارٹی کےرکن پارلیمان ضیاء الرحمٰن برق کے خلاف بھی جلد ہی چارج شیٹ جلد ہی عدالت میںداخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اسکے ساتھ ہی سنبھل تشدد کے دیگر ۵؍ ملزمین کی گھروں کی قرقی کی بھی تیاری کی جارہی ہے اور اس تعلق سے ان کے گھروں پر نوٹس بھی چسپاں کیا جاچکا ہے۔اس کیس میں مقامی عدالت دیگر ۴؍ملزمین کی ضمانت عرضی منگل کو خارج بھی کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو جامع مسجد کے سروے کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں ۵؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
 ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو سنبھل میں ہوئے تشدد کے موقع پر سماجوادی پارٹی کے  ایم پی ضیاء الرحمٰن برق شہر سے باہر تھے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تشدد سے پہلے اور بعد میں جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی ایڈوکیٹ سے فون پر بات کی تھی اوروہ دیگر کئی لوگوں سے بھی رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ سنبھل فساد کے بعد کل ۱۲؍ ایف آئی آردرج کرائی گئیں تھیں جن میں سے ۱۰؍ کی چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہیں۔ان میں ۵۰؍ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔ بقیہ دو ایف آئی آرکی تفتیش تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور اور جلد ہی ان کی چارج شیٹ بھی داخل کردی جائے گی۔ ایم پی برق کے ساتھ ہی ایم ایل اے اقبال محمود کے بیٹے سہیل اقبال کا نام بھی پولیس کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شامل ہے۔ تشدد میں ملوث پانچ ملزمین کو عدالت کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی پولیس انہیں ابھی پکڑ نہیں سکی ہے۔ اسلئے اب ان کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ منگل کو پولیس نے ان ملزمین کے گھروں پرنوٹس چسپاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمین اگر پیش نہ ہوئے تو ان کی جائیداد قرق کر لی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ،سنبھل تشدد کے دو معاملوں میں منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ایس سی ایس ٹی ایکٹ راگنی سنگھ کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں حیدر اور شاہدسمیت ۴؍ملزمین کی ضمانت عرضیاں خارج کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK