امریکہ کی ۲۵۰؍ سالہ تاریخ ایک نیا باب رقم ہونے والا ہے صدر ٹرمپ کی تصویر کے نقش والی کرنسی لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ امریکہ کی ۲۵۰؍ سالہ تاریخ دوسری بار ایسا موقع جلد آنے والا ہے۔
EPAPER
Updated: July 16, 2026, 5:09 PM IST | New York
امریکہ کی ۲۵۰؍ سالہ تاریخ ایک نیا باب رقم ہونے والا ہے صدر ٹرمپ کی تصویر کے نقش والی کرنسی لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ امریکہ کی ۲۵۰؍ سالہ تاریخ دوسری بار ایسا موقع جلد آنے والا ہے۔
امریکہ کی ۲۵۰؍ سالہ تاریخ ایک نیا باب رقم ہونے والا ہے صدر ٹرمپ کی تصویر کے نقش والی کرنسی لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ امریکہ کی ۲۵۰؍ سالہ تاریخ دوسری بار ایسا موقع جلد آنے والا ہے، جب امریکی شہریوں کے ہاتھوں میں کسی برسرِ اقتدار صدر کی تصویر والی کرنسی ہو گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ روز نئے گولڈ کوائن کے ڈیزائن کی رونمائی کرائی۔
یہ بھی پڑھئے:روبوٹ امپائرز: انسانی ریفری اسٹار کھلاڑیوں کے حق میں لاشعوری طور پر جھکاؤ رکھتے ہیں
سنہری رنگ کے اس سکے کے سامنے والے حصے پر ٹرمپ کے چہرے کے نقش کے ساتھ یہ جملہ ’’ہمارا خدا پر ایمان‘‘اور۱۷۷۶ء۔ ۲۰۲۶ء (۲۵۰؍ سال) کی تاریخ درج ہے۔ سکے کے عقبی حصے پر امریکہ کا قومی نشان عقاب نقش ہے اور اس پر یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ اور سکے کی مالیت ایک ڈالر تحریر ہے۔ ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق یہ نئے سکے موسم خزاں میں عوام کو دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے:رابرٹ پیٹنسن کی’’دی بیٹ مین ۲‘‘ایک بار پھر مؤخر، ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت کے لیے صدارت سنبھالنے کے بعد کئی غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، اور اس سے قبل وفاقی عمارتوں، ایک ہوائی اڈے، پْلوں، کچھ پاسپورٹس پر بھی اپنا نام یا تصویر چھپوا چکے ہیں۔ اس سے قبل امریکہ کی تاریخ میں پہلی اور آخری بار ایک صدی قبل کسی زندہ صدر کی تصویر کرنسی سکے پر چھاپی گئی تھی۔
آخری اور واحد بار جب کسی زندہ صدر کو امریکی ٹکسال کے ذریعہ ماری گئی ہارڈ کرنسی پر نمایاں کیا گیا تھا جو ایک صدی قبل ۱۵۰؍ سالہ جشن کے موقع پر سامنے آیا تھا۔ اس وقت نصف ڈالر کے سکے کے فرنٹ پر امریکہ کے پہلے صدر آنجہانی جارج واشنگٹن کی تصویر کا نقش تھا جب کہ عقب میں اس وقت کے صدر کیلون کولج کی تصویر کا عکس نقش کیا گیا تھا۔اس وقت، ٹکسال نے ۱۰؍ لاکھ سکے تیار کیے جن میں سے۸۶۰۰۰۰؍ کم مانگ کی وجہ سے واپس منگوا کر انہیں پگھلا دیا گیا تھا۔