Updated: July 16, 2026, 6:02 PM IST
| New York
فٹبال کی دنیا ایک دلچسپ اور جذباتی لمحے کی گواہ بننے جا رہی ہے۔ ارجنٹائنا کے عظیم اسٹار لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان سپر اسٹار الامین جمال (لامین یمال) فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ اس مقابلے نے مداحوں کو اس تاریخی تصویر کی یاد دلا دی ہے جس میں ایک کم عمر الامین جمال کو خود لیونل میسی نہلا رہے تھے۔
میسی اور چھوٹے جمال۔ تصویر:ایکس

یہ تصویر ۲۰۰۷ء میں ایک خیراتی کیلنڈر شوٹ کے دوران لی گئی تھی، جب میسی بارسلونا کے نوجوان کھلاڑی تھے اور چند ماہ کے الامین جمال اپنے والدین کے ساتھ اس فوٹو شوٹ کا حصہ بنے تھے۔ برسوں بعد یہی بچہ دنیا کے بہترین نوجوان فٹبالرز میں شمار ہونے لگا اور اب قسمت نے اسے اپنے بچپن کے ہیرو کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں لا کھڑا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ارجنٹائنا کے ۱۲؍ فاؤلز، ریفری پر جانبداری کے الزامات
میسی نے شاید کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ جس بچے کو انہوں نے اپنی بانہوں میں اٹھایا اور نہلایا تھا، وہ ایک دن ان کے سامنے دنیا کے سب سے بڑے فٹبال مقابلے کے فائنل میں کھڑا ہوگا۔جمال نے کم عمری میں ہی اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں سے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو متاثر کیا ہے، جبکہ میسی اپنے شاندار کریئر کا ایک اور عالمی اعزاز جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:رابرٹ پیٹنسن کی’’دی بیٹ مین ۲‘‘ایک بار پھر مؤخر، ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان
اب پوری دنیا کی نظریں اس تاریخی فائنل پر ہیں، جہاں ایک طرف تجربے اور عظمت کی علامت لیونل میسی ہوں گے، تو دوسری جانب نئی نسل کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار الامین جمال۔ یہ مقابلہ نہ صرف ورلڈ کپ کی ٹرافی کا فیصلہ کرے گا بلکہ فٹبال کی دو نسلوں کے درمیان ایک یادگار باب بھی رقم کرے گا۔