Inquilab Logo

آج کا ’بھا رت بند‘ کامیاب بنانے کی تیاری

Updated: September 27, 2021, 1:33 PM IST | Agency | Patna

بہار میں مہاگٹھ بندھن کے بعد جن ادھیکار پارٹی نے بھی کسان تحریک کے ۱۰؍ ماہ مکمل ہونے پرکسانوں کے مشترکہ ’بھارت بند‘ کی حمایت کا اعلان کیا ، دارالحکومت پٹنہ میں کسانوں نے بھا رت بند سے ایک روز قبل مشعل بردار جلو س نکالا

Patna: A scene of a torch-bearing procession of farmers.Picture:PTI
پٹنہ : کسانوں کے مشعل بردار جلو س کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

ر میں کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ  اپوزیشن جماعتیں بھی  آج ( پیر) کے مشترکہ بھارت بند کو کامیاب بنانے کیلئے کمربستہ  ہیں۔  بہار کی اہم اپوزیشن  جماعتوںنے کسان تحریک  کے ۱۰؍ ماہ مکمل ہونے پرکسانوں کے مشترکہ بھارت بند کی حمایت کا اعلان کیا  ہے ۔ اسی دوران  پٹنہ میں اتوار کو بھا رت بند سے ایک روز قبل مشعل بردار جلو س نکالا گیا ۔ بہار میں کسانوںنے سیاسی جماعتوں ، ٹرید یونینوں ،  کسان یونینوں، مزدور یونینوں، نوجوانوں، ٹیچروں، طلبہ اورخواتین سے ’بھارت بند‘کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ اسی  دوران  اتوار کو آل انڈیا کسان  سبھا( اے آئی کے ایس ) اور آل انڈیا  سینٹر کونسل  آف ٹریڈ یونین ( اے آئی سی سی ٹی یو ) کے کارکن پٹنہ کی سڑکوں پر اترے  اوران کے ہاتھوں میں مشتعل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بند کامیاب بنانے کیلئے مشعل بردار جلو س نکالا گیا ہے۔  ادھر بہار میں  آرجے ڈی کی  قیاد  ت میں قائم مہا گٹھ بندھن کے بعد  اتوار کو جن ادھیکار پارٹی   نے بھی کسانوں کے زرعی اصلاحات قوانین کی مخالفت میں۲۷؍ ستمبر  کے  مجوزہ بھارت بندکی حمایت کرنے کا اعلان کیا  ۔  پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رگھوپتی سنگھ نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہاکہ کسانوں کے ذریعہ ۲۷؍ تاریخ کو مجوزہ بھارت بند کو جن ادھیکار پارٹی کی مکمل حمایت ہے ۔ ۲۷؍ ستمبر کو کسان تحریک کے ۱۰؍ ماہ پورے ہورہے ہیں  جس کی وجہ سے متحدہ کسان مورچہ اس دن ملک گیر ہڑتال کررہاہے ۔ جن ادھیکار پارٹی کسانوں کے مفاد میں کل( پیر کو) پورے بہار میں تحریک  چلائے گی ۔ سنگھ نے کہاکہ بھارت بند رضاکارانہ اور پرامن طریقے سے کیاجائے گا۔ بند  کا اعلان صبح ۶؍ بجے سے شام ۴؍بجے تک کیلئے کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہاکہ جن ادھیکار پارٹی کے لیڈر اور کارکن کسانوں کے مطالبات منوانے کیلئے ہر جگہ پر امن مظاہرہ کریںگے ۔ مرکزی حکومت جب تک کالے قوانین کو واپس نہیں لیتی تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی ۔   قبل ازیں بہار کے سابق نائب  وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے  اپوزیشن  جماعتوں کے ذریعہ کسانوں کے ’بھارت بند‘ کی  حمایت کے اعلان پر کہا کہ اپوزیشن کا یہ بند تیسری بار’ فلاپ ‘ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK