Inquilab Logo

آر ایل ڈی کے صدر اور معروف جاٹ لیڈر چودھری اجیت سنگھ کا انتقال

Updated: May 07, 2021, 8:32 AM IST | Muzaffarnagar

دہلی میں آخری رسومات کووڈ پروٹوکول کے تحت انجام دی جائیں گی

 Chaudhry Ajit Singh .Picture:PTI
چودھری اجیت سنگھ تصویرپی ٹی آئی

اشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ ، سابق مرکزی وزیر اور معروف جاٹ لیڈر چودھری اجیت سنگھ کا انتقال ہوگیا  ۔ وہ ۸۲؍سال کے تھے اور کورونا سے متاثر تھے۔ گزشتہ شب طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پھیپھڑوں میں انفیکشن کے سبب ان کی حالت کافی نازک ہو گئی تھی۔
 آر ایل ڈی کے نائب صدر اور چودھری اجیت سنگھ کے صاحبزادے جینت چودھری نے اپنے والد کے انتقال  پر ان کے پارٹی کارکنوں اور مداحوں سے اپیل کی کہ  یہ بے انتہا تکلیف کا لمحہ ہے۔آخری وقت تک چودھری صاحب جدوجہد کرتے رہے۔ ان کو سچا خراج عقیدت یہی ہو گا کہ ہم سب ان کے لئے دعا کریں اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے بھیڑ بھاڑ سے گریز کریں۔‘‘ جینت چودھری نے اپیل کی کہ پارٹی کارکنان اور مداح بھیڑ بھاڑ  سے گریز کریں اور گھر پر ہی رہ کر دعائیں کریں۔ چودھری اجیت سنگھ کی آخری رسومات ممکنہ طور پر جمعہ کو دہلی میں ہی کووڈ پروٹوکول کے تحت ادا کئے جانے کا امکان ہے۔  ان کے انتقال پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم مودی ،وزیر داخلہ امیت شاہ ، راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور دیگر لیڈران نے اظہار تعزیت کیا ہے اور اسے عوامی اور سیاسی خدمات کے ذیل میں بڑا خسارہ قرار دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے صاحبزادے اجیت سنگھ کو ’چھوٹے چودھری‘ کے لقب سے نوازا جاتا ہے اور وہ جاٹ برادری کا گڑھ کہے جانے والے  باغپت سے ۷؍ مرتبہ پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK