Inquilab Logo Happiest Places to Work

سشانت سنگھ نے دھرما پروڈکشن کی دو فلموں کیلئے ’نشانچی ‘ٹھکرا دی تھی: انوراگ کشیپ

Updated: August 29, 2025, 8:05 PM IST | Mumbai

انوراگ کشیپ نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے دھرما پروڈکشن کی دو فلموں کی وجہ سےان کی فلم ’’نشانچی‘‘ کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ یاد رہے کہ انوراگ کشیپ کی اگلی فلم میں ایشوری ٹھاکرے نے کلیدی کردار نبھایا ہے جو ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Anurag Kashyap. Photo: INN
انوراگ کشیپ۔ تصویر: آئی این این

انوراگ کشیپ اپنی اگلی فلم ’’نشانچی‘‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں جس میں بالا صاحب ٹھاکرے کے پوتے ایش وری ٹھاکرے نے کلیدی کردار نبھایا ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ایشوری ٹھاکرے فلم کیلئے پہلی پسند نہیں تھے۔ انوراگ کشیپ نے گلاٹا پلس کے ساتھ اپنی گفتگو میںکہا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ’’نشانچی‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فلم کا اعلان ۲۰۱۶ء ہی میں کر دیا گیا تھا۔ تاہم، سشانت سنگھ راجپوت نے دھرما پروڈکشن کے ساتھ دو پروجیکٹس طے کرنے کے بعد اچانک ان کے پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا تھا۔ انوراگ کشیپ نے مزید کہا کہ ’’یہ پہلی فلم تھی جو میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بنانے والا تھا لیکن انہیں دھرما پروجیکٹس کی دو بڑی فلموں ’’دل بے چارہ‘‘ اور ’’ڈرائیو‘‘ کی پیشکش کی گئی تھی جس کے بعد میری فلم پیچھے رہ گئی۔ اس کے بعد انہوں نے میرے مسیجز کے جوابات بھی دینا بند کر دیئے تھے۔ اسی لئے میں آگے بڑھ گیا۔ میں نے ان (سشانت سنگھ راجپوت) کے ساتھ ۲۰۱۶ء میں اس فلم کا اعلان کیا تھا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: سیف علی خان نے رومانی ہی نہیں کئی پیچیدہ کردار بھی ادا کئے ہیں

انوراگ کشیپ نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سشانت سنگھ راجپوت نے ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ کی پیشکش ٹھکرا دی تھی جسے ان کے پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جانے والا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے یش راج فلمز اور دھرما پروڈکشنس کی پیشکش کے بعد ان کی فلم سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انوراگ کشیپ کے مطابق سشانت سنگھ اس وقت وائے آر ایف سے تعریف سننے کے خواہشمند تھے جس کیلئے انہوں نے ’’شدھ دیسی رومینس‘‘ پر دستخط کر لئے اور ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ سے نکل گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’۱۲۰؍بہادر‘ کی کہانی میرے دل کو چھو گئی:فرحان اختر

انوراگ کشیپ نے کہا کہ اتنے برسوں مین بہت سے اداکاروں نے ’’نشانچی‘‘ میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن انہیں کردارکے مطابق کوئی بھی اداکار موضوع نہیں معلوم ہوا۔ انہوں نے ’’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘‘ کی ریلیز سے قبل اسکرپٹ کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت سے رابطہ قائم کرنے کے وقت کو دہرایا۔ تاہم، فلم کی کامیابی کے بعد سشانت سنگھ نے ایک مرتبہ پھر رابطہ قائم کرنےسے انکار کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: وینس فلم فیسٹیول : جارج کلونی کیلئے تقریباً ۹؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں

’’نشانچی‘‘
’’نشانچی‘‘ میں ا یشوری ٹھاکرے، ویدیکا پنٹو، مونیکا پوار اور محمد ذیشان نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK