• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر کے ساتھ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن بھی نظر آسکتےہیں

Updated: September 03, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘ میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھی نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ کلیدی کردار نبھائیں گے۔

Shah Rukh Khan, Ranveer Singh and Amitabh Bachchan. Photo: INN
شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور امیتابھ بچن۔ تصویر: آئی این این

’’ڈان ۳‘‘کیلئے مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے۔ رنویر سنگھ کے فلم میں کلیدی کردار میں نظر آنے کی تصدیق کے بعد انڈیا ٹوڈے نے فلم میں دو بڑے اداکاروں کے نظر آنے کا اشارہ دیا ہے جن میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان شامل ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے ’’ڈان ۳‘‘ کیلئے رابطہ کیا گیا ہے لیکن اب تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں کئے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے اگلے حصے میں شنایا کپور کلیدی کردار نبھائیں گی

امیتابھ بچن نے ۱۹۷۸ء کی فلم ’’ڈان‘‘ میں کلیدی کردار نبھایا تھا جبکہ شاہ رخ خان فرحان اختر کی ہدایتکاری کے ساتھ اس فلم کو ایک نیا رخ عطا کرنے کیئے تیار ہیں۔ ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کی موجودگی فلم کیلئے ایک نئے مرحلے کی شروعات ہوسکتی ہے۔ بالی ووڈ کے تین مرکزی کرداروں کی موجودگی اس فلم کو بالی ووڈ کا لینڈمارک بنا سکتی ہے۔ ’’ڈان‘‘ کے تیسرے حصے کی ہدایتکاری بھی فرحاں اختر انجام دیں گے جنہوں نے سیریز کے پہلے دو حصوں کی ہدایتکاری کی تھی۔ یہ ۲۰۲۵ء کی متوقع فلموں میں سے ایک ہے جس کی کاسٹ سے لے کر ہر چیز کے متعلق سرخیاں بنائی جارہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: راجہ مولی اور مہیش بابو کی فلم ۱۲۰؍ سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی

امیتابھ بچن اورشاہ رخ خان کے راضی ہونے پر یہ سیریز کا سب سے زیادہ موضوع بحث سیکوئل بن سکتا ہے۔ قبل ازیں یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ کیارا ایڈوانی اپنی بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے فلم کا حصہ نہیں ہوں گی لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے فلم کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK