Inquilab Logo

وزیراعظم کی اپنے آسٹریلیائی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

Updated: May 25, 2023, 11:01 AM IST | Sydney

مندروں پر حملے کا معاملہ اٹھایا، علاحدگی پسند سرگرمیوں میںملوث افراد کیخلاف کارروائی پر زور دیا۔ کرکٹ شائقین کو ورلڈ کپ دیکھنے کی دعوت دی

Prime Minister Narendra Modi and his counterpart Anthony Albanese. (AP/PTI)
وزیراعظم نریندرمودی اوران کے ہم منصب انتھونی البنیز۔ ( اےپی /پی ٹی آئی)

: وزیراعظم نریندرمودی  نے  اپنے سہ روزہ دورۂ آسٹریلیا کے آخری  دن بدھ کو  اپنے ہم منصب  انتھونی البنیز سے ملاقات کی  ۔ اس دوران  اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ خاص طور  مندروں پر حملہ کرنے والوں اور ہندوستان میں علاحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔  وزیر اعظم مودی  نے  آسٹریلیا کےکرکٹ شائقین کو  ورلڈ کپ  دیکھنے کیلئے ہندوستان آنے کی دعوت دی۔
   میڈیارپورٹس کےمطابق  وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز سے ایڈمرلٹی ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات کی۔ایڈمرلٹی ہاؤس پہنچنے پر  مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم   نے اپنےبیان میں کہا، ’’آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علاحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں ہم نے پہلے بھی بات چیت کی تھی اور آج بھی کی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے خوشگوار تعلقات کوکوئی بھی عنصر اپنے خیالات یا عمل سے نقصان پہنچائے،  یہ ہمارے لئے ناقابل قبول  ہے۔ وزیر اعظم البنیز نے اس  سلسلے  میں جو قدم اٹھائے ہیں ،میں اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے مجھے ایک بار پھر یقین دلایا کہ وہ ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے۔‘‘
  مودی نے البنیز  سے ایک سال میں ۶؍ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ،’’  ان ملاقاتوں سے ہمارے جامع تعلقات کی گہرائی، ہمارے خیالات کی ہم آہنگی اور ہمارے تعاون کی پختگی  ظاہر ہوتی ہے۔ اگر کرکٹ کی زبان میں کہیں تو ہمارے تعلقات ٹی-۲۰؍ موڈ میں آگئے ہیں۔‘‘
    وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا ، ’’ہندوستان-آسٹریلیا تعلقات کا نقطۂ نظر صرف ہمارے دو ممالک تک محدود نہیں ہے۔ اس کا تعلق علاقائی استحکام، امن اور عالمی بہبود سے بھی ہے۔‘‘
   خاص بات یہ ہےکہ وزیراعظم   نے  اپنے ہم منصب البنیز اور تمام آسٹریلوی کرکٹ شائقین کو اس سال ہندوستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان آنے کی دعوت دی  ۔ ان کا کہناتھا ،’’اس وقت ہندوستان میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیوالی کی رونق  اوردھوم دھام بھی دیکھنے کو ملے گی۔‘‘  اس  ملاقات میںا نتھونی البنیز نے ہندوستان کی جی - ۲۰؍ کی صدارت اور پیش  قدمیوں کیلئے آسٹریلیا کی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے  البینز کو اس سال ستمبر میں جی-۲۰ ؍سربراہی اجلاس کیلئے نئی دہلی آنے کی دعوت دی۔
  اس ملاقات کےد وران دونوں لیڈروں نے ایک پرامن  اور خوشحال   ہندبحرالکاہل خطے کو یقینی بنانے  سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK