• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعظم کے ’ پرکشا پہ چرچہ‘ پروگرام کے تئیں مہاراشٹر کےطلبہ میں سرد مہری، مرکزی وزارت میں ناراضگی

Updated: December 26, 2025, 8:50 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

وزیر اعظم نریندر مودی کا پروگرام ’ پرکشا پہ چرچہ ‘ ( امتحان کے تعلق سے گفتگو) بہت مشہور ہے جس میں وہ مختلف ریاستوں کے طلبہ سے آن لائن طریقے سے گفتگو کرتے ہیں

Is the Prime Minister`s magic wearing off?
کیا وزیر اعظم کا جادو ختم ہو رہا ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی کا پروگرام ’ پرکشا پہ چرچہ ‘ ( امتحان کے تعلق سے گفتگو)  بہت مشہور ہے جس میں وہ مختلف ریاستوں کے طلبہ سے آن لائن طریقے سے گفتگو کرتے ہیں۔مرکزی حکومت ہر ریاست کو وزیراعظم کے اگلے پروگرام کیلئےوہاں کی کی آبادی کے لحاظ سے طلبہ کی تعداد بتا دیتی ہےکہ وزیر اعظم کے پروگرام کیلئے اتنے طلبہ کو آن لائن کنیکٹ کرنا ہے۔ ۲۰۲۶ء میں ہونے والے وزیر اعظم کے اگلے پروگرا کیلئےمہاراشٹر حکومت کو ۶۵؍لاکھ طلبہ ، اساتذہ اور سرپرستوںکے رجسٹریشن کاہدف دیاگیا ہےلیکن مہاراشٹر میں وزیر اعظم کے پروگرام کے تئیں طلبہ اور سرپرستوں میں سرد مہری دکھائی دے رہی ہے۔ 
  یکم دسمبر سے جاری رجسٹریشن مہم ۱۱؍ جنوری ۲۰۲۶ء تک جاری رہے لیکن میں اب تک  صرف ۲؍ لاکھ ۷۸؍؍ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ اب صرف۱۵؍ دن بچے ہیںاور مزید ۶۲؍ لاکھ طلبہ کا رجسٹریشن کروانا ہے جو کہ ناممکن لگ رہا ہے۔اطلاع کے مطابق محکمہ تعلیم رجسٹریشن کیلئے اسکولوں پر دبائو ڈال رہاہے۔ ،بقیہ ۶۲؍لاکھ سے زائد طلبہ کوجلد ازجلد رجسٹرڈ کروانےکےاحکامات دیئےگئےہیں۔مہم کے تحت یکم دسمبر ۲۰۲۵ء تا ۱۱؍جنوری ۲۰۲۶ء تک چھٹی سے ۱۲؍ویں جماعت کے طلبہ ، اساتذہ اور والدین کیلئے ویب سائٹ:
innovateindia.mygov.in
پر آن لائن کوئیز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں منتخب طلبہ اور والدین’ پرکشا پہ چرچہ‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی سے سوالات پوچھ سکیں گے۔امتحان کا سامنا کرنے کا طریقہ، مطالعہ کے طریقے اور امتحان میں دھوکہ دہی جیسے مسائل پر ۳۰۰؍ الفاظ پر مشتمل ایک مضمون بھیجنا ہےلیکن ایسا لگتا ہے کہ اس اقدام کو طلبہ اور والدین کی جانب سے زیادہ رسپانس نہیں مل رہا ہے جسکی وجہ سے محکمہ تعلیم کے سامنے اب ایک نیاچیلنج کھڑا ہو گیا ہے۔  لہٰذا  محکمہ تعلیم نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس  میں کہا گیا ہےکہ تمام اسکولوں کے پرنسپل ،’ پرکشا پہ چرچہ‘ میں زیادہ سے زیادہ طلبہ، اساتذہ اور والدین کو شامل کریں اور اپنی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو پیش کریں۔ اطلاع کے مطابق تمام اسکولوں میں ہدف کو حاصل کرنے کی ذمہ داری ضلعی تعلیمی افسراور پرنسپلوں پر ڈالی گئی ہے۔ اسلئے محکمہ تعلیم کو اب ۱۱؍جنوری تک ۶۲؍لاکھ سے زائد طلبہ اور والدین کو رجسٹر کرنے کا چیلنج درپیش ہے،جس کیلئے صرف ۱۵؍ دن کا وقت باقی ہے۔
 اس تعلق سے مہاراشٹراسٹیٹ شکشک بھارتی کے جالندر سرودے نے انقلاب کوبتایاکہ ’’ پر کشاپہ چرچہ‘ مہم سےکسی طرح کافائدہ نہیں ہو رہا ہے ،جس کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں تیزی سےکمی آرہی ہے۔ یہ مہم صرف سیاسی شعبدہ بازی بن کررہ گئی ہے۔ لہٰذا اس میں حصہ لینےوالوںکی تعدادمیںنمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ طلبہ ،والدین اوراساتذہ کی دلچسپی کم ہوگئی ہے۔ ‘‘ ان کے علاوہ ’مہانگر پالیکاشکشک سبھاکے کارکن عابد شیخ کا کہنا ہے کہ ’’ دراصل پر کشا پہ چرچہ‘ میں جن مسائل پرتوجہ دلائی جاتی ہے ،وہ ابھی بھی حل طلب ہیں ، جسکی وجہ سے اس پروگرام میں حصہ لینےوالوںکی دلچسپی میں کمی آئی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کاعمل سست ہو گیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK