• Sat, 27 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

للت مودی اور وجے مالیا کے وائرل کلپ پر ہندوستانی حکومت کا پرعزم ردعمل

Updated: December 27, 2025, 3:07 PM IST | New Delhi

ایک وائرل ویڈیو جس میں مفرور اقتصادی مجرم وجے مالیا اور للت مودی شامل ہیں، پر میڈیا کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستانی حکومت تمام مفرور کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔

Fugitive Lalit Modi (right) and Vijay Mallya (left). Photo: X
مفرور للت مودی( دائیں) اور وجے مالیا ( بائیں)۔ تصویر: ایکس

ایک وائرل ویڈیو جس میں مفرور اقتصادی مجرم وجے مالیا اور للت مودی شامل ہیں، پر میڈیا کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستانی حکومت تمام مفرور کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا، ’’ ہندوستانی حکومت ان تمام مفرورکو واپس لانے کے لیے پرعزم ہے جو ملک سے فرار ہو کر قانون سے بچ نکلے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پختہ اور پورے عزم کے ساتھ کوشاں ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: علاحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی: میرواعظ نے سوشل میڈیا سے حریت چیئرمین لقب ہٹایا

واضح رہے کہ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب سابق آئی پی ایل چیئرمین للت مودی اورمفرور  تاجر وجے مالیا کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس میں دونوں کو ایک پارٹی میں ہندوستان کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں مودی اپنا اور مالیا کا تعارف ’’ ہندوستان  کے دو سب سے بڑے مفرور‘‘ کے طور پر کرواتے ہوئے سنائی دیتے ہیں۔یہ ویڈیو، جو بظاہر مالیا کی سالگرہ کی پارٹی کی ہے، للت مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس کا کیشن تھا،’’ آئیے دوبارہ ہندوستان میں انٹرنیٹ پر چھا جاتے ہیں۔ میرے دوست کو سالگرہ مبارک ،وجے مالیا، لو یو‘‘۔

یہ بھی پڑھئے: سیکڑوں کشمیری۲۰۱۹ء سے جیلوں میں پڑے ہیں: محبوبہ مفتی کا دعویٰ

تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب مودی نے سوشل میڈیا پر یہ ظاہر کیا کہ وہ اور مالیا اکٹھے پارٹی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل، مودی نے ۱۸؍ دسمبر کو۷۰؍ سال کے ہونے والے وجے مالیا کے لیے سالگرہ پارٹی کی میزبانی کی تھی اور اس کی ویڈیو ایکس پر پوسٹ کی تھی۔للت مودی نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا، ’’کل رات میرے گھر پر میرے عزیز دوست وجے مالیاکے لیے ان تمام دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ ایک حیرت انگیز تقریب، جو دنیا کے تمام کونوں سے پرواز کر کے آئے تھے۔ کنگ آف گڈ ٹائمز کی ایک اور سنگ میل - ان کی۷۰؍ ویں سالگرہ۔ ان کے لیے خوشی اور کامیابی کی دعائیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK