• Fri, 17 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پوپ لیو چہاردہم کا خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت

Updated: October 17, 2025, 8:04 PM IST | Rome

پوپ لیو چہاردہم نے جنگ میں خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’’ظالمانہ حکمت عملی‘‘قرار دیا ، جو لوگوں سے زندگی کا بنیادی حق چھینتی ہے، انہوں نےعالمی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ بھوک ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔

Pope Leo IV. Photo: INN
پوپ لیو چہاردہم۔ تصویر: آئی این این

ورلڈ فوڈ ڈے اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی۸۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو روم میں اقوام متحدہ کے ادارے کے ہیڈکوارٹرز سے خطاب کرتے ہوئے، پوپ لیو چہاردہم نے حالیہ تنازعات میں بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت کی۔ویٹیکن نیوز کے مطابق، پوپ لیو نے کہا، ’’خوراک کو کبھی بھی ہتھیار نہیں بنانا چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دنیا میں۶۷۳؍ ملین لوگ بھوک کا شکار ہیں

انہوں نے خبردار کیا کہ’’ ایسے اقدام مردوں، خواتین اور بچوں کو ان کے سب سے بنیادی حق، یعنی زندگی کے حق سے محروم کر دیتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلے فاقہ کشی کو جنگی جرم قرار دیا تھا، اور افسوس کا اظہار کیا کہ یہ اتفاق رائے ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔‘‘پوپ لیو نے کہا، ’’بھوک سے مرنے والوں کی خاموشی انسانیت کے ضمیر میں گونجتی ہے۔ بھوک انسانیت کی تقدیر نہیں بلکہ اس کی تباہی ہے۔ یہ صرف حل طلب مسئلہ نہیں ہے، یہ آسمان تک اٹھنے والی ایک پکار ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزّہ کےساڑھے چھ لاکھ بچّے تین سالوں سے تعلیم کے حق سے محروم

واضح رہے کہ پوپ کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ، یوکرین، یمن اور ساحل خطے سمیت جنگ زدہ  علاقوں میں لاکھوں افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جو اکثر جان بوجھ کر پیدا کی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ اخلاقی ذمہ داری کو برقرار رکھیں، شہریوں کی حفاظت کریں اور سب کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ پوپ لیو کی تقریر عالمی تعاون اور اخلاقی قیادت کی بحالی کے وسیع تر اپیل کا حصہ تھی، جس میں انہوں نے زور دیا کہ "انسان کو ہمیشہ منافع سے بالا تر رکھا جانا چاہیے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK