• Sat, 18 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تنوی شرما ۱۷؍ سال میں میڈل یقینی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں

Updated: October 17, 2025, 7:52 PM IST | Guwahati

تنوی شرما۱۷؍ برسوں میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن شپ میں تمغہ یقینی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس میں جاپان کی ساکی ماتسوموتو کو شکست دے کر گرلز سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی۔

Tanvi Sharma.Photo:INN
تنوی شرما۔ تصویر:آئی این این

تنوی شرما۱۷؍ برسوں میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن  شپ میں تمغہ یقینی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس میں جاپان کی ساکی ماتسوموتو کو شکست دے کر گرلز سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی۔  ۱۶؍ سالہ تنوی نے دباؤ میں اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور اپنی کراس کورٹ سلائس ہٹ کے ساتھ وننگ پوائنٹ حاصل کر کے ماتسوموتو کو۴۷؍ منٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں۱۵۔۱۳، ۹۔۱۵، ۱۰۔۱۵؍ سے شکست دے کر شائقین کو داد دینے پر مجبورکر دیا۔ 

عالمی جونیئر چمپئن  شپ میں تمغہ جیتنے والی آخری ہندوستانی خاتون سائنا نہوال تھیں جنہوں نے پونے میں ۲۰۰۸ءکے ایڈیشن میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ سائنا نے۲۰۰۶ء میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا  اور اپرنا پوپٹ (۱۹۹۶ء میں چاندی کا تمغہ) ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پوڈیم تک پہنچنے والی واحد دوسری ہندوستانی خاتون ہیں۔ 
ٹاپ سیڈ تنوی، جنہوں نے اس سال کے شروع میں بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چمپئن  شپ میں کانسہ کا تمغہ بھی جیتا تھا، جارحانہ انداز میں آغاز کیا  انہوں نے۶۔۱۰؍ کی برتری حاصل کی تاہم چند غلطیوں نے ماتسوموتو کو واپسی کا موقع دیا اور جاپانی کھلاڑی نے پھر مسلسل ۷؍ پوائنٹس جیت کر برتری حاصل کی۔ یو ایس اوپن کی فائنلسٹ دوسرے گیم میں اپنے شاٹ سلیکشن کے ساتھ زیادہ آرام دہ نظر آئیں اور۹۔۱۵؍ سے جیت گئیں  تاہم تیسرے گیم کے آغاز میں غلطیوں نے انہیں ایک بار پھر کھیل میں واپس لایا اور یہ واضح تھا کہ ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑی دباؤ میں تھی ۔ لیکن پھر انہوں نے۹۔۸؍ کی برتری حاصل کرنے کے لیے لگاتار چار پوائنٹس حاصل کیے اور پھر اپنے فلیٹ ٹاس اور کراس اسمیش کا استعمال کرکے اپنے حریف کو پیچھے چھوڑ دیا۔  تنوی کا مقابلہ اب چین کے لیو سی یا سے ہوگا۔چینی کھلاڑی نے دوسرے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کی رانیتھما لیاناگے کو ۹۔۱۵، ۶۔۱۵؍سے شکست  دے دی۔ 

یہ بھی پڑھئے:انگلش پریمیر لیگ: آرسنل کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لکشیا سین اور ساتوِک۔چِراغ  اگلے راؤنڈ میں داخل
  ہندوستان کے لکشیا سین، سرکردہ مرد جوڑی ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹی، نیز دھرُو کپِلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی نے ڈنمارک اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
جسکے بینک ایرینا میں   کھیلے گئے مقابلے میں دنیا کے ۲۱؍ ویں نمبر کے کھلاڑی لکشیا سین نے مقامی کھلاڑی اینڈرس اینٹونسن کو۵۳؍منٹ تک چلے میچ میں  ۱۳۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ پہلے گیم میں ابتدائی دو پوائنٹ گنوانے کے بعد لکشیا سین نے جلد ہی اپنی رفتار پکڑ لی اور جارحانہ کھیل کے ذریعے میچ پر قابو پاتے ہوئے پہلا گیم آسانی سے جیت لیا۔ دوسرے گیم کے آغاز میں اینڈرس اینٹونسن نے برابری برقرار رکھی  لیکن پیرس ۲۰۲۴ء کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین نے وقفے کے بعد میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور آخری ۱۵؍ میں سے۱۰؍ پوائنٹ جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔  وہیں مردوں کے ڈبلز زمرے میں ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹی نے چینی تائپے کے لی ژے۔ہوئی اور یانگ پو۔ہسوان کی جوڑی کو ۱۹۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK