Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعظم مودی آج بنگال میںمختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Updated: December 30, 2022, 1:44 PM IST | New delhi

کروڑ ۷۸۰۰سے زیادہ لاگت کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد،وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی بھی دکھائی جائے گی، کولکاتا میٹرو کی پرپل لائن کا افتتاح بھی ہو گا ، سیکوریٹی سخت کی گئی

Kolkata`s `Purple Line` metro station which will be inaugurated today by Prime Minister Modi. (Photo: PTI)
کولکاتا کی ’پرپل لائن ‘ کا میٹرو اسٹیشن جس کا وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں آج افتتاح ہو گا۔(تصویر: پی ٹی آئی )

 وزیراعظم  مودی ۳۰؍ دسمبر یعنی آج مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریباً سوا گیارہ بجے وہ ہائوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ ہائوڑہ سے   نیو جلپائی گڑی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔ وہ کولکاتا میٹرو کی پرپل لائن کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے علاوہ مودی مختلف  ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ دوپہر ۱۲؍بجے وزیراعظم آئی این ایس  نیتا جی سبھاش  پہنچ کر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی –پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم –نواس ) کاافتتاح کریں گے۔ وہ  صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کے لئےگندے پانی کی نکاسی سےمتعلق بنیادی ڈھانچے کے کثیر رخی پروجیکٹ  کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر وزیراعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں  گے۔ملک میں معاون وفاقیت کو فروغ دینے کے ایک اور قدم کے طو رپر وزیراعظم کولکاتا میںقومی گنگا کونسل این جی سی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر مرکزی وزراء شرکت کریں گے جو کونسل کے اراکین اور اتراکھنڈ ،اترپردیش، بہار ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ ہیں۔ قومی گنگا کونسل کو دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کی روک تھام اور اس کو تازہ کرنے کی مجموعی  ذمہ داری  اور نگرانی سونپی گئی ہے۔  ان سب کے علاوہ وزیراعظم ، گندے پانی  کے بنیادی ڈھانچے کے ۷؍پروجیکٹو ںکا افتتاح بھی کریں گے جو ۹۹۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) کے تحت تیار کئےجائیں گے۔  ا ن پروجیکٹوں سے نبادوہپ، کچراپرا، ہلیشر، بدگے بدگے ، بارکپور، چندن نگر،بنس بیرہا، اترپارہ کوتونگ، بیدیہ باتی، بھدریشور، نیہاتی،  گرویلیا،  تیتاگڑھ، اور پانی ہاٹی  کےبلدیاتی علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی  کو صاف کرنے کی ۲۰۰؍ایم ایل ڈی سےزیادہ  صلاحیت  بڑھ جائے گی۔  وزیراعظم شیاما پرساد مکھرجی:پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم۔ نواس) کا افتتاح کریں گے جو ،جوکا،ڈائمنڈ ہاربر روڈ، کولکاتا میں تقریباً ۱۰۰؍کروڑ روپے کی تخمینہ سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس ادارے سے ملک میں پانی  اور صفائی ستھرائی (واش) کے لئے ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر خدمات انجام دے گا ۔وزیراعظم ہائوڑہ ریلوےاسٹیشن پر ہائوڑہ سے نیوجلپائی گڑی کو ملانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ انتہائی جدید  نیم تیز رفتار یہ ٹرین مسافروں کے لئےجدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ ٹرین آتے اورجاتے ہوئے  مالدہ ٹاؤن، برسوئی، کاسی گنج اسٹیشنوں پر رکے گی۔وزیراعظم  جوکا-ایسپلینیڈ  میٹرو پروجیکٹ (پرپل لائن)  کی جوکا تراتالا پٹی راستے کا افتتاح کریں گے۔اس لائن پر ۶؍ اسٹیشن جوکا، ٹھاکر پکر ،سیکھر بازار، بیہالا چورستہ، بیہالا بازار اور تراتالا ہیں یہ لائن ۲۴۷۵؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے ۔ سرسنا ،ڈاک گھر، ماچی پاڑہ، اور جنوبی چوبیس پرگنہ  جیسے کولکتہ شہر کے جنوبی علاقوں کے شہروں کو  اس پروجیکٹ کے افتتاح سے   فائدہ پہنچے گا۔
 پروگرام کے دوران وزیراعظم ملک کے نام چار ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے ۔ ان میں بوئنچی۔شکتی گڑھ کی تیسری لائن ، جسے ۴۵۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، دانکنی –چندن پور کا چار لائن   پروجیکٹ، جسے ۵۶۵؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، نم تیتہ –نیوفرکاڈبل لائن اور امباری فلاکاٹا –نیو مایا نگری۔گومانی  ہاٹ دوہرا کرنے کا پروجیکٹ ہے۔ وزیراعظم نیو جلپائی گڑی ریلوے اسٹیشن کی  تجدید کے کا م کا بھی سنگ بنیاد رکھیںگے ۔ ان تمام کاموں کے لئے ریاستی حکومت نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور ممکنہ طور پر ممتا بنرجی اور وزیر اعظم مودی کئی جگہوں پر ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں گے  ا س بارے میں ترنمول کانگریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے طور پر مودی جی کا استقبال کیا جائے گا کیوں کہ وہ ریاست کو مختلف پروجیکٹوں کی سوغات دے رہے ہیں ۔ ہمیں ان کی پالیسیوں سے اختلاف ہے او ر یہ برقرار رہے گا۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا لیکن بطور وزیر اعظم ان کا استقبال کرنا ہمارا فرض ہے اور وہ ہم نبھائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK