Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیبا:جدید انداز کے روایتی ملبوسات کا ہندوستانی مرکز

Updated: July 08, 2025, 11:15 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

پنجابی لفظ پر مبنی اس برانڈ کو ایک خاتون خانہ نے اپنے شوق کی بنیاد پر شروع کیا تھا،آج ملک بھر میں اس کے ۳۰۰؍ سے زائد اسٹور موجود ہیں۔

A few samples of the clothes found in Biba, which can give an idea of ​​the quality and variety of clothes found here. Photo: INN
بیبا میں ملنے والےملبوسات کے چند نمونے جن سےیہاں ملنے والے ملبوسات کی کوالیٹی اور ویرائٹی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستانی ملبوسات کی دنیا میں اگر کسی نام نے روایت کو جدیدیت کے قالب میں ڈھالا ہے تو وہ بیبا(BIBA)ہے۔ ایک ایسا برانڈ جس نے شاندار کڑھائی، منفرد تراش خراش اور روایتی فن کو دلکش رنگوں میں پیش کیا ہے۔ خواتین کے لباس کو محض کپڑے سے زیادہ بنانے والایہ برانڈ آج ہر اس خاتون کے دل کی آواز بن چکا ہے جو اپنے طرزِ زیست میں تہذیب کی خوشبو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ 
برانڈ کا آغاز
 کہتے ہیں کہ ہر بڑی کامیابی کے پیچھے ایک سادہ خیال ہوتا ہے۔ بیبا کی بنیاد بھی ایک ایسے ہی خواب پر رکھی گئی تھی۔ ۱۹۸۸ءمیں منیشا بندرا نامی گھریلو خاتون نے دہلی میں اپنے ڈرائنگ روم سے کچھ کپڑوں کے نمونے بنائے۔ ان کا ارادہ صرف یہ تھا کہ ہندوستانی خواتین کے لیے ایسے لباس بنائیں جو خوبصورت، آرام دہ اور ثقافتی طور پر ہم آہنگ ہوں۔ مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا یہ چھوٹی سی شروعات آج ہندوستان کے کونےکونےمیں بیبا کے۳۰۰؍سےزائداسٹورز میں بدل چکی ہے۔ لفظ’بیبا‘دراصل پنجابی زبان کا ہے جس کا مطلب ہے’خوبصورت اور معصوم لڑکی‘۔ یہ نام ہی اس برانڈ کی اصل روح کا عکاس ہےیعنی سادگی میں چھپی خوبصورتی۔ 
برانڈ کی خصوصیت
 بیبا کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں روایت اور جدت کا امتزاج پایا جاتا ہے۔ بیباکےلباس میں ہر دھاگہ ہندوستانی ثقافت کانمائندہ ہے، لیکن تراش اور انداز میں جدیدیت کی جھلک بھی واضح ہوتی ہے۔ اس کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ یہاں بہترین کپڑا استعمال کیا جاتا ہے۔ روئی، ریشم، لینن، اور خاص طور پر چکن کاری جیسے نفیس کپڑوں کا استعمال بیبا کا طرۂ امتیاز ہے۔ یہاں کے ملبوسات کے مختلف سائز بھی یہاں کی خصوصیت ہیں۔ یہاں آپ کوچھوٹے سائز (ایس)سےلےکربڑےسائز(ٹرپل ایکس ایل)تک ہر خاتون کے لیے کچھ نہ کچھ۔ یہاں آپ کو ہمیشہ ہی تازہ ڈیزائن اور کلیکشن دیکھنے کو ملے گا۔ تقریباً ہر دو ماہ میں نیا کلیکشن دستیاب کردیا جاتا ہے، چاہےوہ فیسٹیول ویئر ہو، کارپوریٹ کیجولزیا ویڈنگ لائن ہر چیز نئے سرے سے پیش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آن لائن شاپنگ کی بھی سہولت موجود ہے۔ بیباکی ویب سائٹ www.biba.in پر پورا کلیکشن موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ امیزون، منترا، اور فلپ کارٹ جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہے۔ 
برانڈ کے اسٹور
 ممبئی جیسےفیشن سے بھرپور شہر میں بیبا نے اپنی موجودگی کو خوبصورتی سےمنوایا ہے۔ شہر کے تقریباً تمام بڑے شاپنگ سینٹروں میں بیبا کے اسٹور موجود ہیں۔ پھر چاہے وہ اندھیری ویسٹ میں واقع انفنیٹی مال ہو، ملاڈ کا اِ آربٹ مال، کرلا کا فنکس مارکیٹ سٹی، گوریگائوں کااوبیرائے مال، گھاٹکوپر کا آر سٹی مال یا تھانے میں واقع ویویانا اور کورم مال ہوں ان میں سے ہر ایک میں بیبا کا اسٹور دیکھنے کو مل جائے گا۔ اس کے علاوہ قلابہ، نریمن روڈ اور باندرہ کے لنکنگ روڈ پر بھی اس کے اسٹور موجود ہیں۔ ہراسٹورمیں نہ صرف سیزنل کلیکشن بلکہ تہواروں، شادیوں اور روزمرہ پہننے کے لیے نت نئے انداز کے لباس دستیاب ہیں۔ 
یہاں کیا ملتا ہے
 بیبا کا ہر اسٹور خواتین اور بچیوں کے لیے لباس کے حسین انتخاب سےبھرا ہوتا ہے۔ یہاں سادہ کرتا سیٹس سے لے کر شادی بیاہ کے لیے تیار کردہ انارکلی، شرارے، اور لہنگے دستیاب ہیں۔ 
 بیبا گرلزکے نام سے بچیوں کے لیے خصوصی کلیکشن بھی موجود ہےجس میں رنگین فراکس، چھوٹے سوٹ، اور تہواروں کے لیے خاص لباس ملتے ہیں۔ یہاں نہ صرف کپڑے، بلکہ اُن سے میل کھاتی اکسسریز — جیسا کہ اسٹول، دوپٹے، جوتے اور بعض اوقات جیولری بھی دستیاب ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں مختلف کلیکشن کی بنیاد پر بھی شاپنگ کی جاسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK