ریلائنس کے ذریعہ قائم کئے گئے اس اسٹور میں مردوں،خواتین اور بچوں کے کپڑوں کے علاوہ میک اپ کا سامان اور گھریلواستعمال کی اشیا ملتی ہیں۔
EPAPER
Updated: June 24, 2025, 11:55 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ریلائنس کے ذریعہ قائم کئے گئے اس اسٹور میں مردوں،خواتین اور بچوں کے کپڑوں کے علاوہ میک اپ کا سامان اور گھریلواستعمال کی اشیا ملتی ہیں۔
جب ہندوستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہاتھا، تب کئی ای-کامرس پلیٹ فارمز نےفیشن کے میدان میں قسمت آزمائی کی۔ ایسے ہی وقت میں ریلائنس انڈسٹریزنے آجیو(Ajio)کے ذریعے ایک الگ پہچان قائم کی۔ یہ صرف ایک آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بن چکا ہے، جو صارفین کو جدت، معیار اور اسٹائل تینوں کا امتزاج پیش کرتا ہے۔
آجیوکی ابتداء
آجیوکی بنیاد ۲۰۱۶ءمیں رکھی گئی اوریہ ریلائنس ریٹیل کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس کا افتتاح مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی نگرانی میں کیاگیا، جنہوں نے اس پروجیکٹ کی تخلیقی قیادت سنبھالی۔ اس پلیٹ فارم کو خاص طورپرجدید شہری طبقےکے لیے ڈیزائن کیا گیا جو عالمی فیشن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتا ہے۔
برانڈ کی خصوصیت
متنوع کلیکشن:آجیوپرنہ صرف ریلائنس کے اپنےبرانڈز بلکہ مشہور ملکی و غیر ملکی فیشن برانڈز کی مصنوعات بھی دستیاب ہیں۔ یہاں آپ کو روایتی، مغربی، انڈو-ویسٹرن اور فیشن اسیسریز سب کچھ ملتا ہے۔
آجیو لکس:آجیوکا ایک خصوصی سیکشن، جہاں عالمی لگژری برانڈزجیسے ارمانی اور دیگر دستیاب ہیں۔ یہ سیکشن اُن صارفین کے لیے ہے جو شاندار معیار اور اسٹائل کی تلاش میں رہتے ہیں۔
آجیو گولڈ: خصوصی صارفین کے لیےخاص طور پر تیار کئے گئےاسٹائلز اور پیشکشیں — یعنی ایک وی آئی پی جیسا تجربہ۔
لوکل برانڈزکی پروموشن:آجیوصرف بین الاقوامی ہی نہیں بلکہ ہندوستانی ہنرمندی کو بھی بڑھاوا دیتا ہے، خاص طور پر ہینڈلوم، کھادی اورقبائلی فیشن سے متعلق اشیاء۔
مناسب قیمت:آجیوکی قیمتیں فلپ کارٹ یا امیزون کے مقابلے میں اکثرمزید مسابقتی ہوتی ہیں، خاص طور پر جب آپ سیل یا فیسٹیول ڈسکاؤنٹس دیکھتے ہیں۔
ڈیجیٹل پرزور:آجیوکا پورا کاروبار آن لائن ہے، اور اس کا موبائل ایپ اور ویب سائٹ جدید، تیز رفتار اور صارف دوست ہے۔
ایکسچینج اور ریٹرن پالیسی:صارفین کو ۱۵؍ دن کی ریٹرن پالیسی، آسان ایکسچینج، اور فوری ریفنڈ کی سہولت دستیاب ہے۔
برانڈ کے اسٹور
آجیوبنیادی طور پر ایک آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ہے اور اس کےکوئی علیحدہ برانڈ اسٹورز نہیں ہیں۔ تاہم، چونکہ یہ ریلائنس ریٹیل کاحصہ ہے، اس لیے ریلائنس ٹرینڈس اور دیگر آف لائن چینز میں آجیوکے کچھ پروڈکٹس کبھی کبھار دستیاب ہوتے ہیں۔
یہاں کیا ملتا ہے
چونکہ یہ امیزون اور فلپ کارٹ کو ٹکر دینے کیلئے بنایا گیا ہے اس لئے یہاں کلیکشن بھی کافی زیادہ ہے۔ یہاں مردوں کیلئے روایتی اور تہوار کیلئےکرتا اور شرٹس کے علاوہ نہرو جیکٹ ملتی ہے۔ ویسٹرن کپڑوں میں جیکٹ اور کوٹ، جینز، شرٹس، شارٹس۳؍چوتھائی، سویٹ شرٹ اینڈ ہوڈیز، ٹرائوزر اینڈ پینٹس اورٹی شرٹس ہیں ۔ فوٹ ویئر میں ہر طرح کے جوتے، چپلیں، سینڈل، اسنیکراور اسپورٹس شوز ملتے ہیں۔ اسیسریز میں بیک پیک، بیگز اینڈ والٹ، کیپس اینڈ ہیٹس، فیشن اسیسریز، لگیج اینڈ ٹرالی، ساکس، دھوپ کے چشمے اور فریمز کے علاوہ گھڑیاں ملتی ہیں۔ قیمتی زیورات میں سونے اور چاندی کے سکے، سونے اور ہیرے کے زیورات اور چاندی کے زیورات ہیں۔ خواتین کیلئے یہاں فیوژن ویئر یعنی ملے جلے کپڑوں میں ڈریسیز اینڈ گائون، کرتا، کرتی اور ٹیونک، پینٹس اینڈ شارٹس، جیکٹ اینڈ شرگ، شرٹس ٹاپس اینڈ ٹیونک ہیں۔ روایتی کپڑوں میں کرتا، ڈریس مٹیریل، شلوار اور چوڑی دار، کرتی اور ٹیونک، ساری، دوپٹہ، اسکرٹ اور گھاگرا، شال اور ریپس، پلازو اور کو آرڈ سیٹ ہیں۔ زیورات جوتے چپل کے علاوہ یہاں بچوں کیلئے سامان کے ساتھ میک اپ کا سارا سامان اور گھرمیں استعمال کے لئے سامان ملتا ہے۔