Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی میں وزیر اعظم نریندرمودی نے دو قومی شاہراہ پروجیکٹ کا افتتاح کیا

Updated: August 18, 2025, 12:04 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی ،این سی آر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ تک سفر کو مختصر کرنے کیلئے  ۱۱؍ہزار کروڑ روپے کے دواہم قومی شاہراہوں کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

Photo of the Urban Extension Project. Photo: INN
اربن ایکسٹینشن پروجیکٹ کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی ،این سی آر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ تک سفر کو مختصر کرنے کیلئے  ۱۱؍ہزار کروڑ روپے کے دواہم قومی شاہراہوں کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن اور اربن ایکسٹینشن روڈ بھیڑ کم کرنے کے ایک جامع منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔تقریب اتوار کو دہلی کے روہنی میں دوپہر کے بعد شروع ہوئی اوروزیر اعظم مودی نے ان پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔اس موقع پرمرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری ،دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور ہریانہ کےوزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی بھی موجود تھے۔
 وزیر اعظم کے دفتر نے ایک سرکاری بیان میں کہا’یہ اقدامات عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے وزیر اعظم مودی کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو زندگی میں آسانی کوفروغ اور بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کو یقینی بناتےہیں۔‘ دوارکا ایکسپریس وے کا۱ء۱۰؍کلومیٹر لمبادہلی سیکشن تقریباً پانچ ہزار ۳۶۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ۔ یہ سیکشن یشوبھومی، ڈی ایم آر سی بلیو لائن اور اورنج لائن، بجواسن ریلوے اسٹیشن اور دوارکا کلسٹر بس ڈپو کو ایک دوسرے سے جوڑے گا۔ وزیر اعظم نے اربن ایکسٹینشن روڈدوئم کے علی پورسےدیچاؤں کلاں کے ساتھ بہادر گڑھ اور سونی پت کے نئے لنکس کا بھی افتتاح کیا۔ اس سے دہلی کی اندرونی اور بیرونی رنگ روڈ اور مصروف مقامات جیسے مکربا چوک، دھولا کنواں اوراین ایچ ۹؍پر ٹریفک میں آسانی ہوگی۔ نئے پروجیکٹس بہادر گڑھ اور سونی پت تک براہ راست رسائی فراہم کریں گے، صنعتی رابطوں کو بہتر بنائیں گے، شہر کی ٹریفک کو کم کریں گے اور این سی آر میں سامان کی نقل و حرکت کو تیز کریں گے۔
 وزیر اعظم مودی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں، دہلی حکومت مسلسل دریائے یمنا کی صفائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنا سے۱۶؍ لاکھ میٹرک ٹن گاد پہلے ہی نکالا جا چکا ہے۔مختصر وقت میں دہلی میں۶۵۰؍ دہلی الیکٹرک وہیکل بسیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں الیکٹرک بسوں کا بیڑا جلد ہی دوہزار کو عبور کرنے کی امید ہے، اس گرین اورکلین دہلی میں مدد ملے گی۔اربن ایکسٹینشن روڈ کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس میں کچرے اور ناکارہ چیزوں کا دوبارہ استعمال کیا گیا۔انہوں نےبتایا کہ اربن ایکسٹینشن روڈ کی تعمیر میں لاکھوں ٹن فضلہ کا استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK