ایٹمی توانائی پر حکومتی اجارہ داری ختم ہوسکتی ہے۔ کمپنی اس تعلق سے منصوبہ بنا رہی ہے۔ہندوستان کے باہر، کنیڈا، جنوبی افریقہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک نجی کمپنیوں کو یورینیم کی کان کنی اور پروسیس کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 7:05 PM IST | New Delhi
ایٹمی توانائی پر حکومتی اجارہ داری ختم ہوسکتی ہے۔ کمپنی اس تعلق سے منصوبہ بنا رہی ہے۔ہندوستان کے باہر، کنیڈا، جنوبی افریقہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک نجی کمپنیوں کو یورینیم کی کان کنی اور پروسیس کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ہندوستانی حکومت نجی کمپنیوں کو یورینیم کی کان، درآمد اور پروسیسنگ کی اجازت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد جوہری شعبے پر دہائیوں پرانی حکومت کی اجارہ داری کو ختم کرنا اور اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے اربوں ڈالرس کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرس نے حکومت ۲؍ ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی
ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت۱۲؍ گنا بڑھانے کا ہدف
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا مقصد۲۰۴۷ء تک جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت میں ۱۲؍ گنا اضافہ کرنا ہے۔ روئٹرس نے اپریل میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ حکومت غیر ملکی کمپنیوں کو پاور پلانٹس میں اقلیتی حصص لینے کی اجازت دینے کے لیے قوانین میں بھی نرمی کر رہی ہے۔حکومت کے اندازوں کے مطابق اگر یہ توسیعی ہدف حاصل کر لیا جاتاہے توجوہری توانائی ہندوستان کی کل بجلی کی ضروریات کا۵؍ فیصد پورا کرے گی۔
یورینیم کی کان کنی پر حکومت کا کنٹرول
اب تک، حکومت نے یورینیم کی کان کنی، درآمد اور پروسیسنگ پر کنٹرول برقرار رکھا ہے کیونکہ جوہری مواد کے ممکنہ غلط استعمال، تابکاری سے تحفظ اور اسٹریٹجک سیکوریٹی کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ عالمی طریقوں کے مطابق حکومت صرف شدہ یورینیم ایندھن کی دوبارہ پروسیسنگ اور پلوٹونیم فضلے کے انتظام پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیئے:امریکہ ڈراپ باکس ویزا کی سہولت بند کردے گا
ایک ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا منصوبہ
جوہری توانائی کی پیداوار میں توسیع کے ساتھ جوہری ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے حکومت ایک ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ ریگولیٹری فریم ورک نجی ہندوستانی کمپنیوں کو یورینیم کی کان، درآمد اور پروسیس کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ اطلاع دو سرکاری ذرائع نے روئٹرس کو دی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ پالیسی نجی کمپنیوں کو نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے درکار کنٹرول سسٹم مشینیں فراہم کرنے کی بھی اجازت دے گی۔ وزارت خزانہ، ایٹمی توانائی کے محکمے اور وزیر اعظم کے دفتر نے روئٹرس کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ ہندوستان کے باہر کنیڈا، جنوبی افریقہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک نجی کمپنیوں کو یورینیم کی کان کنی اور پروسیس کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔