• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئین میرا مذہب ہے: پریانک کھرگے

Updated: September 07, 2023, 3:03 PM IST | New Delhi

پریانک کھرگے نے کہا کہ بی جے پی جتنی چاہے ایف آئی درج کروالے، اسے اس کی آزادی ہے۔ مجھے اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں نےجو بھی کہا تھا وہ اس اعتقاد کے ساتھ کہا تھا کہ آئین میرا مذہب ہے

Priyank Kharge and Udhaynidhi Stalin. Photo: INN
پریانک کھرگے اور ادھے ندھی اسٹالن۔ تصویر: آئی این این

تمل ناڈو کے وزیر ادھے ندھی اسٹالن اور کانگریسی صدر ملکار جن کھرگے کے بیٹے پریانک کھرگے کے خلاف سناتن دھرم کے خلاف بیان دینے پر ایف آئی آر درج ہونے کے دوسرے دن خط سے یہ واضح ہو گیا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی بھی مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا۔ اس ضمن میں پریانک کھرگے نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ کوئی بھی مذہب جو انسانوں کے درمیان تفریق کرتا ہے وہ مذہب نہیں ہے۔ میں آئین کی پیروی کرتا ہوں اس لئے میرا مذہب آئین ہے۔ اگر وہ میرے خلاف ایف آئی درج کرنا چاہتے ہیں یا مجھے حراست میں لینا چاہتے ہیں وہ ان کے اوپرہے، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے بی جے پی کے تعلق سے کہا کہ وہ زبان نہیں سمجھتے اور ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں۔ میں نے جو بھی کہا تھا وہ یہ تھا کہ میرا مذہب آئین ہے۔ کیا بی جے پی کو اس سے کوئی مسئلہ ہے؟ یہ لوگ کنٹر، ہندی اور انگریزی بھی نہیں سمجھ سکتے۔ انہیں جتنی ایف آئی آر درج کرنی ہے درج کرنے دیجئے۔ انہیں اس کیلئے مکمل آزادی ہے۔ 
خیال رہے کہ ادھے ندھی اسٹالن کے سناتن دھرم کے خلاف بیان دینے اور پریانک کھرگے کے بیان کی حمایت کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ادھے ندھی اسٹالن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ قانونی طور پر ہر کیس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اور بی جے پی اور آر ایس ایس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ منی پوراور دیگر معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے سناتن کا استعمال کر رہی ہے۔ 
واضح رہے کہ ادھے ندھی اسٹالن اور پرینک کھرگے کے خلاف ایف آئی آر آئی پی سی کے سیکشن ۱۵۳؍ اے اور ۲۹۵؍ اے کے تحت درج کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر ہرش گپتا اور رام سنگھ لودھی نے درج کروائی تھی۔ 
خیال رہے کہ چنئی میں خطاب کرتے ہوئے ادھے ندھی اسٹالن نے سناتن دھرم کا موازنہ ڈینگو اور ملیریا جیسی بیماریوں سے کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے بلکہ اسے مکمل طور پر مٹا دینا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK