Inquilab Logo

بلیک فنگس کی سنگینی پر وزیر اعظم کے نام پرینکا گاندھی کا مکتوب

Updated: June 05, 2021, 7:02 AM IST | New Delhi

حکومت سے مناسب تعداد میں انجکشن فراہم کرنے کی اپیل ، اس وبا کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ بھی کیا

Congress leader Priyanka Gandhi is constantly questioning the Modi government.PicturePTI
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی مسلسل مودی سرکار پر سوال اٹھارہی ہیں تصویرپی ٹی آئی

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ میکورمائیکوسس (بلیک فنگس) کے بڑھتے معاملات کی سنگینی  اورادویات کی قلت کے بڑھتے ہوئے کیسیز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مناسب تعداد میں انجکشن مفت فراہم کرانے کی اپیل کی ۔ پرینکا گاندھی  نے  وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھرمیں  بلیک  فنگس کے انجکشن لگانے کی  فریادیں کر رہے ہیں لیکن لوگوں کو اس وبا کے انجکشن نہیں مل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر آنے والے کچھ ویڈیوزدل  دہلانے والی اور  انتہائی تکلیف دہ ہیں۔
  پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک میں  بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد ۱۱؍ ہزار کو عبور کر چکی ہے اور اس کے علاج کے لئے انجکشن مناسب مقدار میں دستیاب نہیں ہیں۔ سب سے بڑی تشویش کی بات  یہ ہے کہ  بلیک  فنگس  سے شرح اموات ۵۰؍ فیصد ہے۔کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے  اس وبا کے علاج کے مہنگے انجکشن پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے انجکشن پر مریض لاکھوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ 
  پرینکا گاندھی نے کہا کہ بلیک فنگس کا علاج آیوشمان اسکیم کے دائرہ کار میں بھی نہیں آتا ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا  ہے ، لہٰذا یہ انجکشن مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کیا جانا چاہئے اور اس کے لئے پہلے ہی تمام انتظامات کئے جانے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK