Inquilab Logo

کانکنی مافیا کیلئے بنی ہےموجودہ حکومت

Updated: February 22, 2021, 12:48 PM IST | Agency | Allahabad

الٰہ آباد میں نشادبرادری کے جلسہ عام میں پرینکاگاندھی کی سخت تنقید، کہا : سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے کسانوں کیخلاف قانون بنایاجارہا ہے

Priyanka Gandhi - Pic : PTI
پرینکاگاندھی باسورگاؤں کے ایک باشندے کے مسائل سنتے ہوئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بغیر نشاد برادری کے ایک جلسہ عام میں کہا کہ ’’موجودہ حکومت ندی اور جنگل کی وجہ سے روٹی کمانے والوں کی نہیں سنتی بلکہ  بیش قیمتی ماحولیاتی دولت کو  نقصان پہنچا نے   والے کانکنی  مافیا کے لئے چلائی جارہی ہے‘‘
 پرینکاگاندھی اتوار ضلع ہیڈ کوارٹرز سے۱۵؍کلومیٹر دور یمنا کے کنارے واقع گھورپور کے باسور گاؤں میں  نشاد برادری  کے لوگو ں کے بیچ پہنچیں جہاں انہیں پولیس کارروائی کے سلسلے میں  معلومات دی گئی ۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے نشاد  برادری کے لوگوں کو انصاف کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ’’آج اسکیمیں  کانکنی  مافیا کیلئے بنائی جا رہی  ہیں  ۔  الگ الگ  مافیا کے لئے قانون  وضع  کئے  جارہے ہیں۔‘‘    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’نئے زرعی قوانین  سے کسانوں  کا نقصان ہو رہا ہے  اور بڑے صنعت کار وں کا فائدہ ہو رہا  ہے  ۔ اسی طرح سے  جو قوانین  ندیوں پر لاگو ہیں ، وہ آپ کے اپنے مفاد کے لئے نہیں ، وہ قانون صنعتکاروں کی بھلائی کے لئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا کہ ’’کانگریس نہ صرف نشاد برادری کے اس معاملے کو ایوان میں اٹھائے گی بلکہ پوری طرح سے اس کی لڑائی  لڑے گی ۔ اس معاملے میں  عدالت  میں نشاد برادری  کی  پیروی  کانگریس  کے سینئر  وکیل کپِل سبل ، سلمان خورشید اور ابھیشیک سنگھوی کریں گے اور انہیں ہر ممکن  مدددیں گے۔  ‘‘
  پرینکا گاندھی نے کانگریس کی این ڈی تیواری حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ’’ اس سے  پہلے کی  حکومت ندی کنارے آباد لوگوں کے مفاد میں قانون  وضع کرتی تھی        ۔ جو لوگ  ندی  کے کنارے آباد ہیں ،انہیں  پتہ  ہے کہ ندی کی  بہتری کس میں ہے   ۔ سابقہ  سرکاریں آپ کے لئے کام کرتی تھیں  ۔موجودہ حکومت آپ کے لئے کام نہیں کررہی ہے۔ آج  اسکیمیں  کانکنی مافیا کیلئے  بنائی جا رہی ہیں۔ الگ الگ  مافیا کے لئے قانون بنائے جارہے ہیں۔      ‘‘    انہوں نےیہ بھی کہا کہ ’’کسانوں کی تحریک چل رہی ہے ۔  ان کے معاملے  کو  بھی  سرکار سمجھ نہیں  رہی ہے ۔ اگر سمجھ رہی ہے تو مدد نہیں کر  رہی  ہے۔ سرمایہ داروں  کے فائدے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے ۔ تینوں زرعی قوانین سے کسانوں کا   کوئی  فائدہ  نہیں ہے ۔ کسان سراپا احتجاج ہیں لیکن سرمایہ داروں کے مفاد کے لئے کسانوں کے خلاف قانون بنایا جارہا ہے۔   ‘‘
      کانگریس کی  جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا  ’’ آپ کے تعاون سے یہ سرکار اقتدار میں آئی ہے لیکن یہ  بھول گئے ہیں ۔ جب لیڈر بھول جاتا ہے کہ اسے  اقتدار کس نے  دیا  ، تب وہ  بھٹکنے لگتا ہے  ۔ یہ نہیں سمجھ  رہے ہیں کہ  ان کو  بنانے  والے آپ  (نشاد)  ہیں۔ آپ نے انہیں اقتدار دیا ہے ۔  ان کو  آپ کے  لئے  کا م کرنا چاہئے ۔ آپ کو ترجیح دینی چاہئے اور آپ کے  مسائل  کا ازالہ کرنا چاہئے۔‘‘
 اس موقع پر باسور گاؤں  کے باشندے بڑی تعداد میں جمع تھے جن سے پرینکاگاندھی نے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK