Inquilab Logo

بی جے پی ہاردک پٹیل کو پریشان کررہی ہے: پرینکا گاندھی

Updated: January 20, 2020, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے پارٹی لیڈر ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر اتوار کو بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ اپنے سماج کے لوگوں کی آواز اٹھانے کے لئےہاردک کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

پرینکا گاندھی اور ہاردک پٹیل ۔ تصویر : آئی این این
پرینکا گاندھی اور ہاردک پٹیل ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے پارٹی لیڈر  ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر اتوار کو بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ اپنے  سماج  کے لوگوں کی آواز اٹھانے کے لئےہاردک کو پریشان کیا جا رہا ہے۔گجرات میں احمد آباد کی ایک عدالت سے غداری کے معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہو چکے ’پاٹيدار آرکشن آندولن سمیتی‘ ( پاس) کے سابق کنوینر ہاردک  پٹیل کوسنیچر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔  پرینکا گاندھی  نےاتوار کو ٹویٹ کرکے کہا’’نوجوانوں کیلئے روزگار اور کسانوں کے حق کی لڑائی لڑنے والے نوجوان  ہاردک  پٹیل کو بی جے پی بار بار پریشان کر رہی ہے۔ ہاردک نے اپنے  سماج  کے لوگوں کے حق میں آواز اٹھائی، ان کے لئے روزگار مانگا، اسکالرشپ مانگی، کسان تحریک  چلائی اور  بی جے پی اس کو’غدار‘ کہہ رہی  ہے۔‘‘
ایڈیشنل ضلع جج بی جے گناترا کی عدالت نے  ہاردک  کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کے بعد کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ ۲۴؍ جنوری مقرر کر دی۔ سرکاری وکیل سدھیر برهم بھٹ نے بتایا کہ انہوں نے عدالت میں دلیل دی تھی کہ  ہاردک کو اگرچہ اس معاملہ میں ہائی کورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ کیس کی سماعت میں تعاون کریں گے لیکن  وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں۔ وہ کسی نہ کسی بہانے  غائب رہے۔سدھیر برهم بھٹ نے کہا کہ اب  ہاردک کی ضمانت بھی منسوخ ہو سکتی ہے۔ عدالت چاہے تو  پیشی  کے بعد وارنٹ منسوخ بھی کرسکتی ہے۔ کیس کے ۲؍ دیگر ملزم دنیش با بھنیا اور چراغ پٹیل سنیچر کو عدالت میں موجود تھے۔  ہاردک  کے خلاف  سورت   غداری معاملہ  کا ایک اور کیس بھی درج ہے۔ اس  معاملہ میں انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہوئی ہے۔ وہ دونوں  معاملوں  میں تقریباً ۹؍ ماہ تک جیل میں رہے تھے اور رہائی کے بعد ضمانت کی شرط کے  ساتھ ۶؍ ماہ تک گجرات سے باہر بھی رہے تھے۔
  ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر اسسٹنٹ پولیس کمشنر راج دیپ جھالا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ضلع احمد آباد کے ويرم گام تعلقہ، جو ان کا آبائی  علاقہ بھی  ہے، کے ہانسل پور چوراہا کے قریب سے گرفتارکیا گیا۔ ہاردک کو سنیچر کی شب کرائم برانچ کے لاک اَپ میں رکھا گیا اور چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے انہیں اتوار کو جج کی رہائش گاہ پر پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عدالت نے سماعت کے دوران  ہاردک کی  بار بار کی غیر موجودگی پر وارنٹ جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK