• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سہارنپور جانے والے کانگریسی وفد کو پولیس نے لکھنؤ میں رو ک دیا

Updated: September 08, 2026, 12:01 PM IST | Inquilab News Network | Lucknow

اجے رائے کی یوگی حکومت پر سخت تنقید، کہا:بی جے پی مسلمانوں کو جان بوجھ کر پریشان کررہی ہے اور ریاست میں فسادکرانا چاہتی ہے لیکن کانگریس ایسا نہیں ہونے دے گی۔

Uttar Pradesh Congress chief Ajay Rai addressing the media. Picture: INN
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کانگریس کے سربراہ اجے رائے۔ تصویر: آئی این این

سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں قدیم مسجد منہدم کئے جانے کے معاملے کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کیلئے سہارنپور روانہ ہوتے وقت اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رائے کو پولیس نے لکھنؤ میں روک کر حراست میںلےلیا۔ کانگریس کے مطابق اجے رائے کے ساتھ پارٹی کے متعدد لیڈروں اور سیکڑوں کارکنوں کو بھی حراست میں لے کر پولیس لائن لے جایا گیا، جہاں کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

کانگریس کے مطابق اجے رائے اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت مسجد کمیٹی کے اراکین اور متاثرین سے ملاقات کرنے کیلئے سہارنپور جارہے تھے۔ وہ جیسے ہی ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹرز سے نکل کر ’مال ایونیو ‘چوراہے پر پہنچے، وہاں موجود بھاری پولیس فورس نے انہیں سہارنپور جانے سے روک دیا۔ اس پر کانگریس کارکنوں نے احتجاج کیا اور اجے رائے سڑک پر بیٹھ گئے۔ بعد ازاں پولیس نے اجے رائے سمیت سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے کر بس کے ذریعے پولیس لائن پہنچایا۔

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی میں آوارہ کتے کی دہشت، کامت گھر میں چند گھنٹوں میں ۳۲؍ افراد کو کاٹ لیا،۲؍بچے بھی شامل

اجے رائے نے کارروائی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت عوامی مسائل سے متعلق آواز اٹھانے والے کانگریس لیڈروں کو راستے میں روک رہی ہے، جو جمہوریت اور آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت راستہ روک سکتی ہے، لیکن کانگریس کی آواز نہیں دبا سکتی۔ متاثرین کے حق کی لڑائی کانگریس آئندہ بھی لڑتی رہے گی۔کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور جان بوجھ کر انہیں مشتعل کیا جارہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ مساجد اور مدارس منہدم کئے جارہے ہیں اور حکومت انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

پولیس لائن سے رہائی کے بعد اجے رائے اور دیگر کانگریسی لیڈر ایکو گارڈن پہنچے، جہاں اترپردیش کانگریس کے درج فہرست ذات شعبے کی جانب سے جاری غیر معینہ مدت کے دھرنے کا آج ساتواں دن تھا۔ یہ دھرنا اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کانگریس کی جلسہ گاہ کے مبینہ ’شدھی کرن‘ کے معاملے میں قصوروار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور راہل گاندھی کے خلاف درج مبینہ فرضی ایف آئی آر واپس لینے کے مطالبے کو لے کر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ال نینو ریکارڈ طاقت کے قریب، کیا بحرِ ہند پر اس کے اثرات کو کم کر سکتا ہے؟

’’بی جے پی قانون اور آئین کو نہیں مانتی ہے‘‘

سہارنپور کی کلکٹریٹ مسجد کے اچانک انہدام کے سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قانون اور آئین کو نہیں مانتی ہے۔ جب ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف مل سکتا تھا تو مسجد کیوں منہدم کی گئی؟ بی جے پی حکومت سازش کے تحت افسران کے ذریعے ریاست کو فرقہ وارانہ راستے پر لے جانا چاہتی ہے۔سہارنپور جا رہے سماجوادی پارٹی کے وفد کو روکے جانے پر انہوں نے کہا کہ پولیس چوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار نہیں کر رہی ہے، لیکن سیاسی لوگوں کا محاصرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف کی لڑائی پرانی ہے۔ اس سے قبل سماجوادی ایم پی اقراحسن کو بھی  جانے سے روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK