• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدھیہ پردیش کے بی جےپی رکن اسمبلی کی شرانگیزی، مسلم محلے پر میزائل مارنےکی دھمکی دی

Updated: September 08, 2026, 12:01 PM IST | Ahmadullah Siddiqui | New Delhi

بھوپال میں ’دہی ہنڈی‘ کے ایک پروگرام میں ہندوتواوادی مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کروند چوک سے میزائل داغ کر اسے قاضی کیمپ میں گرادو۔‘‘

BJP`s provocative MLA Rameshwar Sharma. Picture: INN
بی جے پی کے اشتعال انگیز ایم ایل اے رامیشور شرما۔ تصویر: آئی این این

امریکہ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ذریعہ ہندو مسلم اتحاد پر زوردیئے جانے کے باوجود بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں مسلمانوں کے تئیں طرح طرح کی نفرت انگیزیاں کی جارہی  ہیں اور ان کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسایا جارہاہے۔اس کی مثال گزشتہ رات بھوپال کروند میں نظر آئی جہاں بی جے پی کے ایک ممبر اسمبلی نے مٹکی توڑنے کے ایک پروگرام میں شہر کے ایک مسلم محلے کو میزائل سے اڑانے کی دھمکی دی۔بی جے پی کے ممبر اسمبلی رامیشور شرمانے ہزاروں افراد کی بھیڑ میں اسٹیج پر کہا کہ ’’کروند چوک سے میزائل داغ کر اسے قاضی کیمپ میں گرادو۔‘‘اس پر ہنگامہ آرائی کے بعد رامیشور شرما نے دعویٰ کیا کہ وہ بھوپال کے مسلم اکثریتی محلہ قاضی کیمپ نہیں بلکہ اسلام آباد کے قاضی کیمپ کی بات کررہے تھے۔حالانکہ نمائندہ انقلاب نے جب گوگل پر سرچ کیا تو اسلام آباد میں قاضی کیمپ نام کی کوئی جگہ موجود نہیں جس کا مطلب یہ ہےکہ رامیشور شرمانےجان بوجھ کربھوپال میں واقع مسلم اکثریتی محلہ کو میزائل سے اڑانے کی دھمکی دی تھی اور تنازع کے بعد غلط بیانی کی کوشش کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ال نینو ریکارڈ طاقت کے قریب، کیا بحرِ ہند پر اس کے اثرات کو کم کر سکتا ہے؟

رامیشور شرما کے اس بیان پر سوشل میڈیا پرسخت ردعمل کااظہار کیا جارہاہے اور لوگ حالیہ دنوں آر ایس ایس سربراہ کےنیویارک میں دیئے گئے بیان کا حوالہ دے کر بی جے پی ممبر اسمبلی پر سخت تنقید کررہے ہیں۔لوگ سوال کررہے ہیں کہ ایک طرف آرا یس ایس سربراہ کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ ہندوستان میں مسلمانوں کے وجود کو قبول نہیں کرتے وہ ہندو نہیں، وہیں دوسری طرف بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں  میں کھلے عام نفرت انگیزی اور مسلمانوں  کے خلاف تشدد کیلئے لوگوں کو اکسایا جارہاہے۔ کانگریس نے بھی رامیشور شرما کے بیان پرسخت اعتراض کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ موہن یادو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر حکومت کا موقف واضح کریں اور ممبر اسمبلی کے خلاف کارروائی کریں۔ خیال رہے کہ یہ پروگرام بھوپال کے کروند کے بھگت سنگھ اسکوائر پر منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK