Inquilab Logo Happiest Places to Work

چھتیس گڑھ میں پرینکا گاندھی کا خطاب مودی حکومت کی پالیسیوں کے سبب مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے

Updated: September 23, 2023, 9:42 AM IST | Agency | New Delhi

دعویٰ کیا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت نے کسانوں اور خصوصاً خواتین کو روزگار دے کر انکی معاشی حالت مضبوط کی۔

Priyanka Gandhi responded to the welcome in Bhilai like this۔ Photo: PTI
بھلائی میں والہانہ خیرمقدم کا جواب پرینکا گاندھی نے کچھ اس طرح دیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

 کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت کی پالیسیوں  کے سبب مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے  دورہ پریہ با ت کہی۔ جمعرات کو بھلائی میں منعقد ایک تقریب کے دوران انہوں نے مہنگائی، بے روزگاری وغیرہ مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کے ذریعہ مفاد عامہ میں جاری منصوبوں کی تعریف کی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے عوام کانگریس کو آئندہ اسمبلی انتخاب میں ووٹ کریں تاکہ مفاد عامہ میں جاری منصوبے رکنے نہ پائیں۔ انہوں  نے کہا کہ کانگریس حکومت گاؤں، گائے، گوٹھان اور کسان کی بھلائی کیلئے کام کر رہی ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت کی پالیسیوں نے کسانوں اور خصوصاً خواتین کو بڑے پیمانے پر روزگار دے کر ان کی معاشی حالت مضبوط کی ہے اور ترقی کی نئی مثال قائم کی ہے۔پرینکا گاندھی نے مرکز کے خلاف تلخ تیور اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے سبب مہنگائی، بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ غریب اور مڈل کلاس طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے۔ مرکزی حکومت نے ملک کی املاک بڑے بڑے صنعت کاروں کے حوالے کر دی۔ مرکزی حکومت نے جی۲۰؍تقریب کا انعقاد کرایا، یہ اچھی بات ہے۔ حکومت نے جی۲۰، یشوبھومی اور نئی پارلیمنٹ بنانے میں ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر دئیے۔۲؍ ہوائی جہاز ۸-۸؍ہزار کروڑ روپے کے خریدے گئے۔ لیکن وزیر اعظم مودی یہ جواب نہیں دے پاتے کہ آپ کی سڑک کیسے بنے گی، مہنگائی کیسے کم ہوگی، روزگار کیسے ملے گا۔ آج کسان ایک دن میں۲۷؍ روپے کما رہا ہے اور دوسری طرف وزیر اعظم کے سرمایہ دار دوست ایک دن میں۱۶۰۰؍ کروڑ روپے کما رہے ہیں۔ جب سوال پوچھا جاتا ہے تو عوام کا دھیان بھٹکانے کے لئے جذباتی تقریریں کی جاتی ہیں، مذہب اور ذات کی سیاست کا استعمال ہوتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK