کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ پارٹی کی سیاست سے نکل کر ہماچل پردیش کے لوگوں کیلئے امدادی کارروائیوں میں اضافہ کرے۔ انہوں نے ہماچل پردیش میں قدرتی آفات سے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات بھی کی
EPAPER
Updated: September 12, 2023, 5:48 PM IST | New Delhi
کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ پارٹی کی سیاست سے نکل کر ہماچل پردیش کے لوگوں کیلئے امدادی کارروائیوں میں اضافہ کرے۔ انہوں نے ہماچل پردیش میں قدرتی آفات سے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات بھی کی
کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ’پارٹی کی سیاست‘ سے آگے بڑھے اور قدرتی آفات سے متاثرہ ہماچل پردیش کی امدادی کارروائیوں میں توسیع کرے جبکہ ہماچل پردیش کے عوام اور ریاستی حکومت جس طریقے سے قدرتی آفات کا سامنا کر رہی ہے اس جذبے کی تعریف بھی کی۔ پرینکا گاندھی نے کلو کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں امدادی کاروائیوں اور بحالی کااموں کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ ریاست کے عوام کو چاہئے کہ وہ قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے سامنے آئے اور بارش یا لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بلاک ہونے والی سڑکوں کو دوبارہ کھولنے کیلئے جسمانی مشقت کریں۔ انہوں نے حکومت کو کہا کہ حکومت بھی اسی طرح کے جذبات کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے اور یہ نہ دیکھتے ہوئے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت ہے یا کانگریس کی حکومت پارٹی کی سیاست سے باہر نکل کر ہماچل کے لوگوں کیلئے امدادی کارروائیوں میں توسیع کر سکتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کلو سے منالی جاتے ہوئے بھی بہت سے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے ملاقات بھی کی۔
خیال رہے کہ کلو اور منڈی میں ۱۴؍ تا ۱۵؍ جولائی بھاری بارش کے سبب لینڈ سلائیڈ کے حادثات پیش آئے تھے جس کے سبب کئی عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں جبکہ متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد ملبے میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں نکالنے کیلئے بڑی پیمانے پر سرچ آپریشن منعقد کئے گئے تھے۔ پرینکا گاندھی، جو صبح کلو کے بھونٹر ایئر پورٹ پہنچی تھیں، قبل ازیں کانگریس کے کارکنان اور مقامی سیب کے کاشتکاروں سے بات چیت کی اوران سے سیب کی درآمدات اوراڈانی گروپ کی جانب سے سیب کے بکسوں کی قیمت دریافت کی۔ واضح رہے کہ انہوں نے حال ہی میں الزام عائد کیا تھا کہ ہماچل پردیش میں اڈانی گروپ کی جانب سے خریداری کی قیمت جاری کرنے کے بعد سیب کے بکسے ایک تہائی قیمتوں میں فروخت کئے جا رہے ہیں اورسوال بھی قائم کیا تھا کہ کیوں وزیر اعظم نریند ر مودی ان لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرتے؟
پرینکا گاندھی نے اس دوران شملہ، سولن اور منڈی کا بھی دورہ کیا جہاں بارش کے سبب سب سے زیادہ نقصانات ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ہماچل پر دیش میں بارش کے سبب ۸؍ ہزار ۶۷۹؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ ریاست میں بارش سے متعلقہ معاملات میں ۲۶۰؍ سے زائد افراد کی موت ہوئی ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے کئی افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔