Inquilab Logo

مہنگائی اورکھانے پینے کی اشیاء پرجی ایس ٹی کیخلاف احتجاج

Updated: July 23, 2022, 10:10 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

عام آدمی پارٹی نے مالونی پولیس اسٹیشن سےگیٹ نمبر ایک تک مہنگے سلنڈرکی علامتی ارتھی نکالی

Aam Aadmi Party volunteers carrying gas cylinders
عام آدمی پارٹی کے رضاکار گیس سلنڈر کی ارتھی لے جاتے ہوئے

 آسمان چھوتی مہنگائی، کھانے پینےاورحصولِ علم کیلئےاستعمال کی جانے والی اشیاء پرجی ایس ٹی اورروپے کی قدر میںتاریخی گراوٹ کے خلاف مالونی میں احتجاج کیاگیا۔ عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو مالونی پولیس اسٹیشن سے گیٹ نمبر ایک تک احتجاجی ریلی نکالنےکے دوران مہنگے سلنڈرکی علامتی ارتھی اٹھاکر آوازبلندکی۔اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کےعہدیدار مہیش چاؤڑا نے احتجاجاً سر بھی منڈوایا ۔
 انہوںنےدہلی حکومت اوراس کے ذریعے پانی ،بجلی اور تعلیم کی سہولت اورکم خرچ کا ذکرکرتےہوئے کہا کہ ’’ کیجریوال حکومت نے عملی طور پریہ ثابت کیا ہے کہ عام آدمی پر کسی طرح کا بوجھ ڈالے بغیر ترقی اورعوام کوسہولت دینا ممکن ہے ۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ مودی حکومت نےغریب آدمی کے گھر کاچولہا جلانا اورکھانا پینا بھی مشکل کردیا ہے۔ آج ہماری معیشت اورروپے کی قدر میں گراوٹ کا یہ حال ہے کہ ایک ڈالر ۸۰؍ روپے کا ہے،ہم کہاں پہنچ گئے ہیں۔ ‘‘عام آدمی پارٹی کی رضاکار لارزی ورگیز نےکہا کہ’’ سلنڈرکی علامتی ارتھی اس لئے نکالی گئی کہ اب سلنڈر بھی عام آدمی کی قوتِ خرید سےباہرہوگیاہے۔ کیا اب عام آدمی بھوکا سوئے گا؟دوسرے کھانےپینےکی اشیاء پرجی ایس ٹی لگاکرحکومت نے عام آدمی کی کمر اورتوڑ دی ہے اور اسے سوچنے پرمجبور کردیا ہےکہ وہ غلطی سے بھی اپنے بچوں کی فرمائش پوری کرنے کیلئے ہوٹلوں کا رخ نہ کرے۔‘‘حاجی مقصود احمدملّا نےکہاکہ ’’اس حکومت نے مہنگائی بڑھانے،بےروزگاری میں اضافہ کرنے اور ہر چیز پر ٹیکس لگانے  کے معاملے میںریکارڈ قائم کیا ہے۔ کوئی چیزایسی نہیںہے جو سستےداموں پردستیاب ہو۔ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومت کھانے پینے کی چیزوں سے جی ایس ٹی واپس لے ، سلنڈر کی قیمت گھٹائے ،معیشت کو مستحکم بنانےکیلئےٹھوس قدم اٹھائے اورتعلیم کیلئے استعمال کی جانے والی اشیاء کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرے ورنہ مزید شدت سے احتجاج کیا جائے گا۔‘‘

GST Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK