• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آزادمیدان میں احتجاج، ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو، ایس آئی آر رَد کرو‘ کے فلک شگاف نعرے

Updated: October 02, 2026, 3:58 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سی پی آئی ایم کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔ پولیس نے نوٹس دیاپھر بھی ’ووٹ چور گدی چھوڑ اورووٹ چور کہاں ملیں گے بی جے پی کے دفتر میں‘ نعرے لگائے گئے۔

A scene showing a massive protest organized by the CPI(M) against Gyanesh Kumar at Azad Maidan. Photo: Inquilab.
گیانیش کمار کے خلاف آزاد میدان میں سی پی آئی ایم کی جانب سے زبردست احتجاج کا منظر۔ تصویر: انقلاب

’گیانیش کمارکو گرفتار کرو، گیانیش کمار  استعفیٰ دو، ایس آئی آر رَد کرو ، الیکشن میں کی گئی دھاندلی اور ووٹ چراکر کروائی گئی الیکشن کی تمام کارروائیوں کی غیر جانبدارانہ تفتیش کروائی جائے‘۔ جمعرات کو سی پی آئی ایم کی جانب سے آزاد میدان پر زبردست احتجاج  کے دوران  مذکورہ  نعرے لگائے گئے۔ اسی طرح  ’’ووٹ چور گدی چھوڑ اورووٹ چور کہاں ملیں گے بی جے پی کے دفتر میں‘    نعرے بھی بلند کئے گئے۔ یاد رہے کہ اسی موضوع پر بدھ کی شام کو دادر اسٹیشن کے باہر سی پی آئی کی جانب سے احتجاج اور نعرے لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:اونچے جھوپڑوں پر بی ایم سی کی کارروائی ٹل گئی

سی پی آئی ایم ممبئی کےسیکریٹری شیلندر کمار نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ گیانیش کمار چیف الیکشن کمشنر نہیںسب سےبڑے مجرم ہیں ، انہوںنےکروڑوں ہندوستانیوں کو ان کے بنیادی حق رائے دہی سے محروم کرنے کا جرم ہی نہیں’ پاپ ‘کیا ہے اس لئے اتنےبڑے مجرم کی سزا گرفتاری سے کم ہوہی نہیںسکتی لہٰذا انہیں فوراً  گرفتار کیا جائے۔‘‘  انہوں نے بی جے پی کو ہدف ِتنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ بی جے پی کو کبھی بابا صاحب کے سنویدھان میں یقین ہی نہیں رہا ہے، وہ تو منواسمرتی لاگو کرنا چاہتی تھی اور اب بھی موقع کی تلاش میں ہے۔ اسی لئے گیانیش کمار کو بچانے کی ہر ممکن ہوشش کررہی ہے مگروہ کامیاب نہیں ہوگی، گیانیش کمار کو اپنے جرموں کا حساب دینا ہی ہوگا ، عام آدمی بیدار ہوچکا ہے۔‘‘ انہوںنے مزیدکہاکہ ’’انڈیا الائنس کی جانب سے جو بھی فیصلے کئے گئے ہیں اور آئندہ کئے جائیںگے اس کی روشنی میں پوری قوت کے ساتھ مہم چلائی جائے گی۔ شہر اورمضافات کے تمام علاقوں میں اس تعلق سے میٹنگ اوراحتجاجی جلسے کئے جائیں گے۔ جمعہ (آج) کو جوگیشوری کی پاسکل کالونی میں اس تعلق سے احتجاج کیا جائے گا۔‘‘ ایڈوکیٹ سامیا کورڈے، پرتیک یادو (ایس ایف آئی )، مہندر اُگھڑے (ڈی وائی ایف آئی )، ایڈوکیٹ ارمائتی ایرانی (سی آئی ٹی یو)، ملند راناڈے (سی پی آئی )، اُدے بھٹ (سی پی آئی (ایم ایل ) اورانل تیاگی (ایس یو سی آئی (سی ) وغیرہ نے بھی اظہارخیال کیا اور اسی طرح کے مطالبات کئے۔

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی: وسرجن جلوس میں تیز ڈی جے اور پٹاخوں پر پولیس کارروائی،۱۲؍ گنیش منڈلوں کیخلاف مقدمات درج

۴؍ مطالبات اور اعلانات 

(۱) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار استعفیٰ دو (۲) جب تک استعفیٰ نہیں دیتے تب تک مہم چلائی جائے گی (۳) چیف الیکشن کمشنر اوردیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری کا ۲۰۲۳ء کا قاعدہ رَد کرو اورسپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میںچیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی جائے (۴) ایس آئی آر رَد کرو اور جتنے ووٹروں کےنا م حذف کئے گئے ہیں سب کےنام ووٹرلسٹ میںدوبارہ شامل کرو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK