• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پولیس بھرتی امتحان میں شرکت کے خواہشمند نوجوانوں کا احتجاج

Updated: March 27, 2024, 11:06 AM IST | Agency | Aurangabad

اورنگ آباد ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر پر دھرنا ، عمر کی حد کے تعلق سے تاریخ میں تبدیلی کرنے کا مطالبہ۔

Youth sitting on dharna outside SP office in Aurangabad. Photo: Agency
اورنگ آباد میں ایس پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے نوجوان۔ تصویر : ایجنسی

منگل کو اورنگ آباد کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر پر پولیس بھرتی امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبہ نے احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پولیس بھرتی کیلئے عمر کی جو حد مقرر کی گئی ہے اس میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے جبکہ ذات کا سرٹیفکیٹ بنوانے میں جو انہیں جو دشواریاں پیش آرہی ہیں انہیں دور کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف ’آپ‘ کا شدید احتجاج، دہلی کو پولیس اسٹیٹ بنادینے کا الزام

 اطلاع کے مطابق پولیس بھرتی امتحان کیلئے ضروری لیاقت میں عمر کی جو بھی حد ہے اسے مارچ ۲۰۲۳ء تک شمار کیا جائے گا جبکہ امتحان میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کا کہنا ہے کہ بعض دشواریوں کے سبب انہیں کاغذات تیار کرنے میں تاخیر ہوئی اور کچھ نوجوانوں نے عمر کی مقررہ حد پار کرلی اس لئے اب وہ ضروری لیاقت کے زمرے سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایسا سرکاری کام کاج میں پیش آنے والی دقتوں کے باعث ہوا ہے لہٰذا انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ عمر کی مقررہ حد کی میعاد مارچ ۲۰۲۳ء کے بجائے مارچ ۲۰۲۴ء کرے۔ ساتھ سرٹیفکیٹ بنوانے میں پیش آنے والی دشوار یوں کو بھی دور کرے۔ اس دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں نے احتجاج میں شرکت کی اور ایس پی کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔ انہیں دفترسے ان کے مسائل پر حتی الامکان غور کرکے انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مہاراشٹر میں ان دنوں بڑے پیمانے پر پولیس بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK